طوفان لااقصیٰ کے ذریعے جو اسرائیل پر وار ہوا ہے یہ ناقابل برداشت ہے، یہ زخم مندمل نہیں ہو سکتا، علامہ راجہ ناصر عباس

29 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) فلسطینی مجاہدین کی بے مثال استقامت اور جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے اور فلسطینی مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام آزادی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے خواتین وحضرات کی کثیر تعداد کی شرکت کی۔ شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا منصوبہ ناکام ہوا تو ڈیل آف سینچری لے آئے، لیکن یہ سب مکروہ منصوبے کامیاب نہ ہو سکے، طوفان لااقصیٰ کے ذریعے جو اسرائیل پر وار ہوا ہے یہ ناقابل برداشت ہے، یہ زخم مندمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اس حملے کی تاب نہیں لا سکے گا، چاہے جتنے بھی مغربی سربراہان مملکت اس غاصب کی حوصلہ افزائی کریں، فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں چالیس کلومیٹر اندر تک گھس کر مار رہے ہیں، ہمارا یہاں جمع ہونا اللّٰہ کو پسند ہے، ظلم کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت کرنا قرآنی اور خدا کا پسندیدہ عمل ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے اسرائیل کے خلاف احتجاج سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو ایک دن فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی درندگی کے خلاف گھروں سے نکلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ اکھاڑے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ دنیا بھر میں امریکہ اور اسرائیل کے سفارت خانوں کے باہر احتجاج ہورہے ہیں اور پاکستان میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار احتجاج روکنے کی کوشش کررہے ہیں، کل ہم جماعت اسلامی کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں جبکہ 12 نومبر کو اسلام آباد میں مظلومین فلسطین کی حمایت میں تاریخی احتجاج ریکارڈ کروائیں گے،تاجروں، مزدوروں، طلباء، وکلاء، صحافیوں، اساتذہ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ فلسطین کیلئے نکلیں اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree