وحدت نیوز(کراچی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے مذاکرات کیلئے نمائش چورنگی پہنچ گئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفد کے ہمراہ سولجر بازار میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی آفس وحدت ہاؤس میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے ملاقات کر رہے ہیں۔
ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور قائدین مارچ کے درمیان زائرین اربعین حسینی مارچ اور زائرین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی، مرکزی رہنما علامہ مقصود ڈومکی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، رضی حیدر رضوی، جبکہ ایم کیوایم کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی اور مختلف اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایم ڈبلیوایم قائدین سے ملاقات اور مطالبات سننے کے بعد تمام مطالبات کو آئینی، جمہوری اور قانونی قرار دیا اور تمام مطالبات کے حل کیلئے آج دن تک کی مہلت مانگ لی، ایم ڈبلیوایم نے بھی حکومت کے سنجیدہ اقدام اور مطالبات کے تسلیم ہونے تک آج دن تک اربعین حسینی مارچ کو موقوف کردیا، زائرین امام حسینؑ کا محفل شاہ خراسان پر پڑاؤ،اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ریمدان بارڈر کیلئےمارچ کادوبارہ آغاز ہوگا۔