تاریخی یوم القدس مناکر پاکستانی قوم نے ثابت کردیا کہ وہ آج بھی بانیان پاکستان کی فکر پر گامزن ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

27 جولائی 2014

وحدت نیوز(کراچی) یوم القدس کے موقع پر لاکھوں فرزندان پاکستان کا سٹرکوں پر نکلنا عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کیخلاف نفرت کا اظہار ہے، دنیا بھر کے ہر مہذب انسان نے یہ فیصلہ سنا دیا ہے کہ اسرائیل کا وجود دنیا کی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے،یوم القدس کو شایان شان طریقے سے مناکر پاکستانی قوم نے ثابت کردیا کہ وہ آج بھی بانیان پاکستان کی فکر پر گامزن ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی دنیا بھر کی عوام نے اپنی آواز بلند کرکے اپنے باضمیر ہونے کا ثبوت دیا ہے، آج دنیا جان چکی ہے کہ امریکہ اور عرب ممالک اسرائیل کے سب سے بڑے خیرخواہ ہیں اور ان ہی کی اسرائیلی سرپرستی کی بدولت آج غزہ کے مظلوم عوام مصائب و آلام کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے اٹھنے والی امام خمینی کی آواز نے دنیا بھر کے مظلوموں کو یکجا کردیا ہے اور آج دنیا بھر کا مظلوم اسرائیلی ظلم کے خلاف میدان عمل میں ہے اور غزہ کے مظلومین کی امداد کے لئے تیار ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف غزہ کے عوام کی مزاحمت ایک مقدس جنگ ہے اور دنیا بھر کی عوام اپنی مظلوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور انشاءاللہ عوامی بیداری کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سرزمین فلسطین دنیا بھر کے مذاہب کے اتحاد کا مرکز بن چکی ہے، دنیا بھر کے مسلمان، عیسائی حتیٰ یہودی بھی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے سے انکار کررہے ہیں، وہ دن دور نہیں کہ قدس کی آزادی کی آواز دنیا کے گوش و کنار میں گونجے گی اور انشاءاللہ دنیا بھر کی مظلوم عوام اسرائیل کی نابودی کا مشاہدہ کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree