دہشتگردی میں کالعدم تنظیموں کیساتھ ساتھ تکفیری مدارس کا بھی بڑا ہاتھ ہے، مہدی عابدی

09 مارچ 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، مجلس وحدت مسلمین کسی کونسل یا اتحاد کے ایسے اقدامات کی تائید نہیں کرے گی جو نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی سازش کا حصہ ہو، پاکستان کی سلامتی و بقاء کا تقاضہ ہے کہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف مصلحتوں سے بالاتر ہو کر کاروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے ایم ڈبلیو ایم میڈیا کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سامنے آچکی ہے کہ دہشت گردی میں کالعدم تنظیموں کے ساتھ ساتھ تکفیری مدارس کا بھی بڑا ہاتھ ہے، تمام مسالک کو اپنی مسلکی وابستگی سے بالاتر ہو کر دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت کرنا ہوگی۔ سید مہدی عابدی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی مسلک یا مدرسے سے نہیں بلکہ وہ اپنے مذموم مقاصد کے لئے ان مراکز و مدرسوں کو استعمال کرتے ہیں، جس کا سدباب کئے بغیر ملک کو اس دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانا ممکن نہیں، دہشت گردوں کو سہولت دینے کے لئے کی جانے والی سازشوں کا ہمیں مکمل ادراک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سازشوں کے لئے ہم اپنا کاندھا استعمال نہیں ہونے دینگے، اتحاد امت کے نام پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر نہ کیا جائے، ہم اپنے ہزاروں شہداء کے قاتلوں کو معاف نہیں کرسکتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree