ہمیں امریکہ واسرائیل سے ٹکرانےکی جرائت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے بخشی، علامہ ناصرعباس جعفری

07 مارچ 2015

وحدت نیوز (کویت) شہید ڈاکٹر سید محمد علی نقوی (رہ) وہ شہید بزرگوار ہیں جنہوں نے گفتگو کے ذریعے نہیں بلکہ کردار اور افکار کے ذریعے ہماری تربیت کی۔ شہید ڈاکٹر کی حیات سے ہم نے جہد مسلسل کا درس لیا۔ زندگی کے ہر ہر لمحے کو راہ خدا و راہ امام زمان (عج) میں صرف کرنے کا سبق، مولا امام زمان (عج) کے جلد ظہور کی زمینہ سازی کیلئے لمحہ بہ لمحہ جدوجہد کرنے کا سبق حاصل کیا۔ ولی فقیہ کی سرپرستی میں، ماضی میں امام خمینی ﴿رہ﴾ کی سرپرستی میں اور آج اپنے زمانے کے ولی فقیہ و نائب امام زمان ﴿عج﴾ حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی سرپرستی میں، اطاعت و پیروی میں، ان کی اتباع کرتے ہوئے، ہر لمحہ اپنے آپ کو دین اسلام، راہ سیدالشہداء امام حسین علیہ اسلام میں مسلسل کوشش کرنا، یہ وہ درس ہے جو شہید ڈاکٹر کی حیات سے حاصل کیا،شہادت وہ منزل ہے جس کی آرزو انبیاءو اولیاء نے کی ، شہید ڈاکٹر بھی اسی آرزوکی تکمیل میں کوشاں تھے،پاکستانیوں کو استعمار کی شناخت دلانے  میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ان خیالات کا ظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری نے مسجد شعبان سالمیہ کویت میں سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید استا سبط جعفرزیدی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،برسی کے اس پروگرام میں تمام کویت میں مقیم برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکهنے والے  شیعان حیدرکرار، پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان ،عوامی تحریک اور پاکستانی کمیونٹی کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے بهرپور شرکت کی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ  ہر وہ شخص جو ان سے مانوس تھا، ان کے قریب تھا اور یہ جذبہ و ایمان شہید ڈاکٹر نے ہمارے اندر پیدا کیا۔ ڈاکٹر صاحب کی شہادت کو گزرے ہوئےبیس سال ہوگئے ہیں، لیکن راہ خدا میں ان کی اخلاص پر مبنی مسلسل جدوجہد، ان کا ایمان و یقین، آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، نمونہ عمل ہے۔ آج تک ہم شہید ڈاکٹر کی حیات طیبہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی کے ہر لمحے اسی راستے کے راہی بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ  انبیاء کرام اور آئمہ اطہار علیہم السلام نے اپنا خون پیش کیا اور اسی خون کے ہدیہ کا نام شہادت ہے۔ انہوں نے قرآن کی آیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا خداوند شہید کے زندہ ہونے کی گواہی دیتا ہے اور شہید ایسی ھستی ہوتی ہے جو اپنے خون کے ذریعے اپنے راستے کی حقانیت کو اثبات کرتا ہے۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی 42 سال کی عمر میں شہادت کے مقام پر فائز ہوئے۔ انکی پوری زندگی بابرکت تھی اور آج پوری دنیا میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے اثرات دکھائی دیتے ہیں،میں پاکستان اور پاکستان سے باہر تمام مسلمانوں سے  گزارش کر تا ہوں کہ شہید ڈاکٹر نقوی کے افکار و نظریات کو اپنی زندگی کا محور قرار دیں اور اس شجر طیبہ جس کا بیج اس عظیم شہید نے بویا تھا ، اس کی آبیاری کے لیئے اپنے خون کو آمادہ و تیار رکھیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree