رمضان کے بعدلانگ مارچ مطالبات کی منظوری پر ختم نہیں ہو گا بلکہ حکومت کا خاتمہ ہمارے مطالبات کی اولین شق ہو گی، علامہ حسن ظفرنقوی

11 جون 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے تحت  امام بارگاہ اثنا عشری G-6/2سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی کا اختتام ایم ڈبلیو ایم کے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ میں ہوا جہاں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج ظلم کے خلاف ہے۔ ہمارے مطالبات قومی سلامتی اور وطن عزیز کے تحفظ کے لیے ہیں۔ہم نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور آپریشن کا سب سے پہلے مطالبہ کیا۔دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے حکومت اور عسکری اداروں کو ایک پیج پر رہنا ہو گا۔ ضرب عضب کی کامیابی نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر بلاتخصیص عمل کرنے سے مشروط ہے۔ حکومت اگر ملک کو بچانے میں سنجیدہ ہے تو پھر اسے اپنے بزدلانہ کردار کو ترک کرناہو گا۔امریکہ اور ہندوستان ہماری خود مختاری کے ازلی دشمن ہیں۔ پاکستانی حکمران نہ ڈراون حملے رکوا سکے اور نہ ہی اپنے داخلی معاملات میں ہندوستان مداخلت پر قابو پا سکے ۔ خطے میں طاقت کے عدم توازن اور پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے امریکہ نے اپنا جھکاو ہندوستان کی طرف کر لیا ہے۔ وہ پاکستان سے ’’ڈو مور‘‘ کے مطالبے کے چکر میں ہے۔ہم اس مطلب کے یار سے جلد چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ مکمل ہوچکا ہے لیکن حکومت اپنی روایتی بے حسی پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے جو پاکستان کے پانچ کروڑ تشیع کی تضحیک ہے۔ حکومت کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ شیعہ قوم مشن حسینی پر ڈٹنے والے قوم ہے پیچھے ہٹنے والی نہیں۔ علامہ ناصر عباس صاحب انتہائی نقاہت کا شکار ہونے کے باوجود اپنی اصولی موقف پر قائم ہیں۔رمضان کے بعدلانگ مارچ پھر مطالبات کی منظوری پر ختم نہیں ہو گا بلکہ حکومت کا خاتمہ ہمارے مطالبات کی اولین شق ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree