شہدائے سانحہ جیکب آباد کے لواحقین کا انصاف کے لئے سڑکوں پر آنا ریاست کی ناکامی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

03 نومبر 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) شہدائے سانحہ جیکب آباد کے لواحقین کا انصاف کے لئے سڑکوں پر آنا ریاست کی ناکامی ہے،مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کو انصاف ملنے تک خوانوادہ گان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،جیکب آباد پولیس کی جانب سے پرامن مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال ریاستی دہشت گردی ہے،سندھ کے حکمران مظلوموں کو انصاف دلائیں اور لواحقین شہداء پر تشدد سے باز رہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی رہنماوُں کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،سانحہ شکارپور کے دلخراش اور انسانیت سوز واقعے کے باوجود سندھ حکومت دہشت گردوں کیخلاف کاروائی نہ کرسکی،پیپلز پارٹی میں انتہا پسند اور تکفیری سوچ رکھنے والے قابض ہو چکے ہیں،دہشت گردوں سے ان کے مفاد وابسطہ ہے،اگر شہداء کے لواحقین کو انصاف نہ ملا تو احتجاج لانگ مارچ میں تبدیل ہوگا اور احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلے گا،انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں اس وقت کوئی ایک مسلک نہیں بلکہ پوری انسانیت سڑکوں پر ہے،شیعہ ،سنی،ہندو اور سکھ برادری متحد ہو کر انتہا پسندی اور دہشت گردوں کیخلاف بے رحمانہ کاروائی کے لئے سراپا احتجاج ہے،بے گناہ پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل عام پر انصاف لئے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے،سندھ اور بلوچستان کے حکمرانوں کا کالعدم جماعتوں کے ساتھ راوابط اور ان سے ملاقاتیں اس بات کی غمازی ہے کہ آپریشن ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان کی ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں،ان حکمرانوں کو پاکستانی عوام اور ریاست سے نہیں اپنے اقتدار اور دولت سے محبت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree