مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوموں اور محروموں کی مضبوط آوازبن چکی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کامرکزی کنونشن پر پیغام

06 اپریل 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دوسرے تنظیمی دور کے اختتام پر کارکنان اور ملت جعفریہ کے نام پیغام میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ایم ڈبلیوایم دستوری طورپر اپنا دوسرا تنظیمی دور کامیابی کے ساتھ مکمل کرچکی ہے، پروردگارکے لطف  اور امام زمان عج کی خصوصی نگاہ کرم سے آج مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوموں اور محروموں  کی مضبوط سیاسی ، فکری اور اجتماعی آوازبن چکی ہے،ایم ڈبلیوایم اللہ کی زمین پر عدل الہیٰ کے قیام اور مظلوموں اور محروموں کے حقوق کی جدوجہد جارہ رکھے گی اور عالمی استکباری قوتوں امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے مقابل صف آراءرہے گی، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گےکہ وہ وطن عزیز میں مظلوموں کے حقوق کو تلف کرےاور پاکستان کو سامراجی طاقتوں کی غلامی میں دھکیل دے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہےاور اس نے اپنی چھ سالہ تنظیمی جدوجہد میں ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے مظلوموں اور محروموں کی متفقہ آواز ہے، جو اپنے قیام سے لیکر آج تک وطن عزیز کی سلامتی اور خودمختاری کے ساتھ ساتھ شیعہ سنی اتحاد کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کارلائی۔

انہوں نے کہاکہ قومی و بین الاقوامی سطح پر ایم ڈبلیوایم نے ملت میں موجود مایوسی ، خوف اور ناامیدی کے خاتمے کا جو عہد کیا تھا اس میں خدا نے سرخرو کیا ہے، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فکر وفلسفے کی روشنی میں ہم نے جس سفر کا آغاز کیا وہ تیزی سے اپنی منزل کی جانب سے گامزن ہے ، پاکستان میں مکتب اہل بیت ؑ کے تحفظ اور عزاداری سید الشہداءؑ کی بقاءکے لئے ہم ہر محاذ پر ہمیشہ  صف اول میں موجود رہے ،سانحہ عاشورہ  راولپنڈی میں مکتب اہل بیت کا دفاع ہو یا وارثان شہدائے شکار پو راور جیکب آباد کے حقوق کاحصول مجلس وحدت مسلمین ہر لمحہ میدان عمل میں نبردآزمارہی ہے، سانحہ راولپنڈی کے نتیجے میں عزاداری مظلوم کربلا ؑ کے مقابل آنے والے تمام تکفیری سیاسی ومذہبی عناصر کا میڈیا اور سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کیااور جلوس عزاءکے روٹ کی تبدیلی پر حکومتی دبائوکے مقابل آہنی دیوار ثابت ہوئے، سانحہ راولپنڈی میں گرفتار بے گناہ عزاداروں کی رہائی کے لئے شب وروز کوشاں رہے  ، جس واقعے میں ریاست خود مکتب تشیع کے مقابل مدعی ہو اس میں ہم نے کروڑوں روپے دیکر اسیران کو رہا کروایا، سانحہ کوئٹہ،کوہستان، بابوسراور چلاس سمیت ملک بھر میں ہو نے والی تشیع کی نسل کشی پر ہم نے آبرومندانہ احتجاجی اقدامات اٹھائے جس کی بدولت سنگین حالات میں قوم کو آزمائشوں سے نکالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سیاسی میدان میں کسی صورت غیر حاضر نہیں رہی  قومی انتخابات ہوں، بلدیاتی انتخابات یا گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن مجلس وحدت مسلمین نے ہر میدان میں اپنا قومی نقش ورول اپنے شہید قائد کی امنگوں کے مطابق پیش کیا،الحمد اللہ آج مکتب کے غیور فرزند بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ایوان میں مظلوموں اور محروموں کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے موجود ہیں ، مجلس وحدت مسلمین نے اپنی تاسیس کے وقت اعلان کیا تھا کہ ہم ملت کی خدمت کے لئے ادارہ سازی پر توجہ دیں گے الحمد اللہ آج مجلس فلاحی میدان میں خیرالعمل فائونڈیشن کے نام کے ایک مستقل ادارہ قائم کرچکی ہے جس کے تحت ملک کےطول وعرض میں درجنوں مساجد، امام بارگاہیں  ، اسکول، ڈسپنسریز، فراہمی آب کے منصوبہ جات اور ہائوسنگ پروجیکٹس پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ، ملک بھرمیں تبلیغی اور تربیتی نیٹ ورک کی تشکیل جاری ہے، ذرائع ابلاغ کے میدان میں آج قومی سطح پر ایم ڈبلیوایم اپنا ایک موثر مقام رکھتی ہےجو کہ ملت جعفریہ کے موقف کی ترویج واشاعت اور حقوق کے تحفظ  میں شب وروزکوشاں ہے۔

انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ الہیٰ جماعت میں کام کرنے کیلئے افراد کو معنوی طور پر مضبوط ہو نا ضروری ہے، کارکنان اپنی انفرادی عبادات اور ریاضت پر خصوصی توجہ دیں ، قرآن فہمی اور مناجات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں، خدا کا وعدہ ہے کہ اس نے ظالموں کے مقابل مظلوموں اور مستضعفین  کو اس  زمین کا وارث قرار دینا ہے پس ہمیں اپنے آپ کو خد اکے زمین کی وراثت کا سنگین بوجھ اٹھانے کے قابل بننا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree