مسلم لیگ ن نے انجینئرڈ دھاندلی کی جس کے ثبوت پیش کرناآسان نہیں،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

24 جولائی 2015

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہناہے کہ ایم ڈبلیوایم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے تاہم مسلم لیگ ن نے انجینئرڈ دھاندلی کی جس کے ثبوت پیش کرناآسان نہیں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن دھاندلی کرنے اور ثبوت مٹانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔انہوں نے کہاکہ عدالتی کمیشن کے قیام کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کا اپنا تھا اس بارے میں تحریک انصاف نے دیگراپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا تھا لہذااس فیصلہ کا اطلاق صرف پاکستان تحریک انصاف پر ہوتاہے، جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ پر سیاست بند کی جائے اور حکمران جماعت موجودہ مسائل پر توجہ دے۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہاکہ سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاء کا اندیشہ بھی موجود ہے، مسلم لیگ ن فتح کا جشن منانے کی بجائے بے گھر افراد کی طرف توجہ دے۔علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ امید ہے اس کے بعد سانحہ ماڈ ل ٹان پر بھی غیر جانبدارجوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر رپورٹ سامنے لائی جائے گی اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد بھی عوام مسلم لیگ ن کے کرپٹ سیاستدانوں کا کسی صورت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کاکہناہے کہ الیکشن کے بعد بھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا وہ وقت دور نہیں جب عوام خود ان کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرے گی انشااللہ ہم اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے،اور اس ظالمانہ نظام کے خلاف آواز اُٹھاتے رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree