(ن) لیگ گلگت بلتستان میں سر کاری وسائل سے انتخابی عمل پر ڈاکہ مارنے کی کوشش کر رہی ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

29 اپریل 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ گلگت بلتستان میں سر کاری وسائل سے انتخابی عمل پر ڈاکہ مارنے کی کوشش کر رہی ہے مگر ہم دھاندلی کرنیوالوں کو رسوا کیے بغیر نہیں چھوڑیں گے، الیکشن کمیشن خاموشی سے سب کچھ دیکھنے کی بجائے سخت ایکشن لیں ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہونگے ۔ صوبائی سیکریٹریٹ  میں مختلف وفود سے گفتگو میں مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ(ن) لیگ کو انتخابات میں دھاندلی کر نے کی عادت پڑ چکی ہے مگر انکو گلگت بلتستان میں دھاندلی کر نے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے بلکہ انکا ڈٹ کر مقابلہ کر کے انکی دھاندلی کی تمام کوششیں ناکام بنادیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں جو کر پشن اور لوٹ مار کی ہے اسکی کوئی مثال نہیں ملتی اور اب گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی سے نہ صرف لوٹی دولت کا حساب لیں گے بلکہ ان کا بھر پور احتساب بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں ہر صورت آزاداور منصفانہ انتخابات ضروری ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو (ن) لیگ کے سر کاری وسائل استعمال کر نے کا سخت نوٹس لینا چاہیے ۔ ہمارے کارکنوں پر غیر مقامی گورنر کے ایما پر بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں تاکہ الیکشن میں دھاندلی کی راہ میں واحد رکاوٹ ایم ڈبلیوایم کو راستے سے ہٹایا جاسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree