نلترہیلی کاپٹر جیسے سانحات کی روک تھام کیلئے ایئرپورٹس کوجدید سہولیات سے آراستہ کرناایم ڈبلیوایم کی ترجیح ہے،ناصرشیرازی

08 مئی 2015
نلترہیلی کاپٹر جیسے سانحات کی روک تھام کیلئے ایئرپورٹس کوجدید سہولیات سے آراستہ کرناایم ڈبلیوایم کی ترجیح ہے،ناصرشیرازی

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے نلترکے مقام پر ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے المناک سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے سدباب کے لیے ایسے ایئرپورٹس کا قیام ضروری ہے جن پر موسمی تبدیلی اثرانداز نہ ہو۔وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی سیاسی وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ذرائع آمد ورفت کو معیاری اور پُر آسائش بنانا مجلس وحدت مسلمین کی ترجیحات میں شامل ہے۔ہم نے اس علاقے کی عوام کو آل ویدرایئرپورٹ کاتحفہ دینا ہے تاکہ وہ موسمی مشکلات سے بے نیاز ہو کر کسی بھی شہر کی طرف بلا خوف و خطر اپناسفر جاری رکھ سکیں۔نئے پل اور کشادہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ یہاں کے معدنی وسائل کو بروئے کار لا کر علاقے کی ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کی ہم نے بیناد رکھنی ہے۔انہوں نے کہا حلقہ نمبر ایک دو اور تین سے ہم نے جن امیدواروں کا اعلان کیا ہے وہ گلگت میں بہترین شہرت کی حامل اور ہر دلعزیز شخصیات ہیں ۔اس فیصلے سے ہماری سیاسی پوزیشن میں مزید بہتری آئی ہے اور اب مخالفین کی امیدیں ان تینوں حلقوں میں دم توڑچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی اخوت و وحد ت کا ہم نے ہر جگہ عملی مظاہرہ کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں ہمارے اس عمل نے نہ صرف ہماری مقبولیت میں اضافہ کیا بلکہ اس تکفیری گروہ کو بھی تنہا کر دیا ہے جو اپنے علاوہ سب کو کافر و مشرک سمجھتے ہیں۔گلگت بلتستان میں الیکشن کے من پسند نتائج حاصل کرنے کے لیے پنجاب کے ریذیڈنٹ آفیسرز کو یہاں بھیجے جانے کے بھی شواہد مل رہے ہیں الیکشن کمیشن کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔اگر الیکشن کے مخصوص عملے کو اسی طرح بھیجا جاتا رہا تو پھر چیف الیکشن کمیشن اور گورنر گلگت بلتستان کی ملی بھگت کے تاثر کو حقیقت سمجھا جائے گا۔نون لیگ کی اس دھاندلی کو روکنے کے لیے انتخابی مراحل سے شناسا تربیت یافتہ مجلس وحدت مسلمین کے پندرہ سو سے زائد نوجوان میدان میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر کی سکردو آمد سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور وہ زیادہ پُرعزم انداز میں سیاسی جدوجہد میں مگن ہیں۔ یہ انتخابات گلگت بلتستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے جو یہاں کے عوام کی تقدیر بدل کررکھ دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree