پاک فوج نے ناگا پربت پر کامیاب آپریشن کر کے ملکی وقار کو بڑھایا ہے، علامہ ملازم حسین نقوی

28 جنوری 2018

وحدت  نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ملازم حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں پاک افواج کے جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ناگا پربت جیسے خطرناک پہاڑ پر کامیاب ریسکیو آپریشن کر کے دنیا پر ثابت کر دیا کہ پاک فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے سخت موسم میں ناگا پربت پر ریسکیو آپریشن ناممکن تھا لیکن پاک افواج کے جوانوں نے اس ناممکن کو ممکن بنا کر ملکی وقار کو بڑھایا ۔

علامہ ملازم حسین نقوی نے پاک فوج کو اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں کی جتنی حوصلہ افزائی اور تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جو نہتے شہریوں پر حملہ کر کے اپنی بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کرتا ہے۔ علامہ ملازم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کویہ مسئلہ عالمی سطحہ پر اٹھانا چاہیے تاکہ بھارتی جارحیت کو اقوام عالم میں بے نقاب کیا جاسکے۔علامہ  ملازم حسین نقوی نے لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والوں کی مغفرت کے لیئے دعا کی اور کہا کہ ہم ان شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree