مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی جانب سے جشن کوثر کا انعقاد ،عاشقان اہلبیت ؑ کی بھرپور شرکت

04 جنوری 2024

وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی کاجشن کوثر سےمرکزی خطا ب۔اس پروقار تقریب میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی ، بین المذاہب ہم ہنگی کے کوارڈینیٹرخطباء وذاکرین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صدرجناب علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، معروف خطیب اہلبیت ؑ جناب علامہ امجد عابدی ، معروف شاعر و مداح اہلبیت جناب رضا عباس ،معروف ذاکر اہلبیت ناصر عباس جوئیہ اور دیگر معروف شعراء اور ذاکرین نےبی بی پاک مخدومہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراءسلام اللہ علیہا کے حضور اپنا اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

 صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین شاہ زیدی ، صوبائی سیکرٹری مالیات جناب سید فصاحت بخاری ، صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی کے علاوہ لاہور وگردونواح کی ماتمی سنگتوں اور نوحہ خوان کےسالاروں بانیان مجالس عزاء اور ماتمی دستوں کے سربراہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور کے مختلف ٹائونز کےصدورجن میں جناب پیر سید بابر علی شمسی ،برادر حیدر عباس، سید جاوید بخاری ، برادر سید فیضان نقوی ، برادر رانا آصف خصوصی پر اس عظیم الشان جشن شریک ہوئے جنہیں مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی جانب سے ان کے عظیم کارناموں اور عزاداری کے لئے کی مخلصانہ کاشوں کے اعتراف میں اعزازی ’’عزاداری شیلڈز‘‘ دی گئیں ۔ برادر خرم عباس نقوی اور سیٹھ عدنان نے بھی اس پرشکوہ جشن میں شرکت کی ۔

 مقررین نے ولادت باسعادت مخدومہ کائنات حضرت فاطمہ زہراءسلام اللہ علیہا کی مناسبت سے شرکاء جشن کوثر سے خطاب کیا ۔ اس عظیم پروگرام میں مومنین ومومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، حاضرین نے علمائے کرام اور ذاکرین عظام کی گفتگو سن کر نعروں سے جواب دیا اور مقررین نے جشن میں اپنی مدلل گفتگواور مدحت اہلبیت ؑ سےماحول کو بہت معنوی اور روحانی بنا دیا ، تلاوت قرآن کریم کے بعد معروف قاری دعا سید سبط محمد نے حدیث کساء کی تلاوت کی جبکہ آفتاب علی ہاشمی نےجش کوثرکی  نظامت کے فرائض سر انجام دیئے ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئر مین جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی نے جشن کوثر میں آخری اور مرکزی خطاب کیا ۔

 انہوں فرمایا کہ سب سے پہلے میں جشن کوثر کے منتظمین اور شرکاء جشن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ آج ہم جس ہستی کے جشن میں شریک ہیں وہ کائنات میں سب سے زیادہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبوب ہستی ہے ، جس کے بارے رسول ﷺ نے فرمایا کہ جس نے فاطمہ (س) کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا اور جس نے مجھے ناراض کیا گویا اس نے اللہ کو ناراض کیا ۔ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کی قرۃ العین، بعثت کے پانچویں سال میں، اپنے نازنین قدم مبارک سے دنیا کو منور اور حضرت رسول اعظم ﷺکے دولت سرا کو مزین اور خانہ وحی میں اپنے پدر بزرگوار کے دامن تربیت میں پروان چڑھیں اور علم و معرفت نیز کمال کی اعلی منزلیں بھی آپ کے کمال لازوال کے سامنے ہیچ نظر آئیں۔بشریت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی احسان مند ہے، جس طرح سے انسانیت پر اسلام، قرآن، انبیائے خدا اور رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کا احسان ہے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ایران میں ہونے والے دھماکوں کے مذمت کی اور ان دھماکوں میں شہید ہونے والوں شہداءکی بلندی درجات کی دعا بھی کرائی ۔ آخر میں علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب نے شرکاء جشن سے کہا کہ اب بیداری کا زمانہ ہے آپ ہر لمحہ عالمی اور ملکی حالات سےآگاہ اور باخبر رہیں ۔ آنےوالے الیکشن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں فرمایا کہ اس میں الیکشن کی بجائے سلیکشن نظر آرہی ہے ۔ اور ایسا ماحول بنایاجارہا ہے کہ اپنے من پسند لوگوں کو آگے لاکر حکومت تشکیل دی جائے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ سےہر غیر آئینی اور قانونی اقدامات کی مخالف رہی ہے ۔ ہم ہمیشہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔ صاحب اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ عوام کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائیں ۔ ہم موجود مسنگ پرسنگ کی تحریک اور دھرنے کی حمایت کرتے ہیں اور روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ تمام مسنگ پرسنگ کو عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ ان کے خلاف کوئی شکایات ہیں!تو عدالتیں قانون کے مطابق ان کا ٹرائیل کرسکیں ۔

تمام شرکاء نے عظیم جشن کوثر کےکامیاب انعقاد، اور جشن کے دوران تازہ تیارشدہ نیاز کے پیش کرنے پر تمام منتظمین بالخصوص مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان کو مبارک باد پیش کی ۔ جناب نجم عباس خان نے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے جشن کوثر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree