بلوچستان حکومت کی جانب سے ایامِ چہلم امام حسین علیہ السلام کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہیں،علامہ سید نیاز بخاری

04 اگست 2025

وحدت نیوز(اٹک) علامہ سید نیازحسین بخاری صوبائی صدر عزادری ونگ شمالی پنجاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے ایامِ چہلم امام حسین علیہ السلام کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ نہ صرف آئینی و جمہوری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ اہل بیت علیہم السلام سے عقیدت رکھنے والے کروڑوں عاشقانِ حسینی کے مذہبی جذبات پر بھی گہرا وار ہے۔ایامِ اربعین، امتِ مسلمہ کے لیے بالعموم اور مکتبِ تشیع کے پیروکاروں کے لیے بالخصوص انتہائی مقدس اور روحانی ایام ہیں۔ ان دنوں میں ماتمی اجتماعات، مجالسِ عزا، جلوسِ اربعین اور زیارات کا انعقاد صدیوں سے ہوتا چلا آ رہا ہے، جسے کسی بھی صورت میں روکا نہیں جا سکتا۔

بلوچستان جیسے حساس خطے میں جہاں پہلے ہی عوام کو بنیادی سہولیات اور مذہبی آزادیوں سے محروم رکھا جا رہا ہے، وہاں اربعین کے ایام میں دفعہ 144 نافذ کرنا دراصل ظلم، زیادتی اور آئینِ پاکستان کی شق 20 کی خلاف ورزی ہے جو ہر شہری کو مذہبی آزادی کی کو صلب کرنا ہےہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ حسینی قافلے ظلم و جبر سے نہ کبھی رکے ہیں نہ رکیں گے۔ اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر  کی اواز پہ لبیک کہتے حکومت خلاف احتجاج  جاری رہے گا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree