امام خمینی کے فرمان پر ایم ڈبلیوایم اور دیگر ملی تنظیمات کی جانب سے پنجاب کے 30سے زائد اضلاع میں یوم القدس منایا گیا

17 جولائی 2015

وحدت نیوز (لاہور) رہبرکبیر حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ کے حکم پر قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے دنیا بھر میں یوم القدس بڑے احترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں تمام اضلاع کے صدر مقامات اور یونٹس میں یوم القدس کی ریلیاں اور پروگرام منعقد ہوئے جن کی تفصیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس اوکے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عالمی یوم القدس منایاگیا،ملک بھر میں پانچ سو سے زائد ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مرکزی القدس ریلی دوپہر 2 بجے جامع مسجد صاحب الزمان علیہ السلام اسلام پورہ سے اسمبلی ہال تک نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ احمد اقبال رضوی ،سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات آئی ایس او پاکستان سجیل شمسی،اور شکیل نقوی نے کی ،مرکزی ریلی القدس لاہور اسلام پورہ تا اسمبلی ہال میں پاکستان پاکستان عوامی تحریک، پاکستان عوامی تحریک،سنی اتحاد کونسل،جمعیت علمائے پاکستان (نیازی گروپ)،انجمن شہریان لاہور سمیت دیگر شخصیات نے شر کت کی۔اسی طرح پنجاب،سندھ،کے پی کے،بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع اور تحصیلوں میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی و تحصیل سیکرٹری جنرلز القدس ریلیوں کی قیاد ت کی۔

لاہور القدس ریلی سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے عالمی سطح پر اسلام دشمن قوتوں کے خلاف یوم القدس کےروز امت کو یکجا ہونے کا موقع فراہم کیا، روز قدس اسرائیل سمیت عصرحاضر کے ہر یزید کے خلاف نقارہ جنگ بجانے کا دن ہے، قدس تا روز قیامت مظلوموں کے ظالموں کے خلاف قیام کی یاد گار کے طور پر زندہ رہے گا۔
علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے جدو جہد ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ہم اسرائیل کے ناپاک وجود کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ریلی سے مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین سید ناصر شیرازی نے بھی خطاب کی انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں میں مسلمانوں کے قتل عام کرنے والے نام نہاد جہادی قبلہ اول کی آزادی کے لئے اسرائیل کے خلاف جہاد کریں پوری مسلم امہ ان کے شانہ بشانہ ہونگے،لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ یہ گروہ جہاد کے نام پر اسرائیل اور امریکہ کے ہی درپردہ مدد کر رہے ہیں،ریلی اسے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی نے بھی خطاب کی انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نکلنا عین عبادت ہے،آج عرب ممالک کے غلام حکمران مسلمانوں کے قتل عام کے لئے داعش،النصرہ اور طالبان جیسوں کی حمایت تو کرتے ہیں لیکن فلسطین میں جہاں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے اور قبلہ اول پر یہودیوں کا قبضہ ہے اس کے خلاف منہ نہیں کھولے گا کیونکہ ان عیاش عرب حکمرانوں کو اسرائیل اور امریکہ کے مفادات عزیز ہے،ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی،ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھائے قبلہ اول کی آزادی کے لئے نعرے لگاتے رہے۔

راولپنڈی اسلام آباد کی مشترکہ ریلی علامہ محمد امین شہیدی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان، علامہ محمد اقبال بہشتی رکن شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین، علامہ محمد اصغر عسکری مسؤل مرکزی آفس سید ظہیر عباس نقوی ضلعی سیکرٹری جنرل اسلام آباد، مولانا سید اکبر علی کاظمی ضلعی سیکرٹری جنرل راولپنڈی اور سید وفا عباس نقوی ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن۔ کی قیادت میں امام بارگاہ اثنا عشریہ G-6/2 سے نکالی گئی جو فضل حق روڈ سے ہوتی ہوئی ڈی چوک پہنچی جہاں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ محمد اصغر عسکری نے یوم القدس کے حوالے سے خطابات کیئے۔

ضلع خانیوال میں مرکزی ریلی کبیروالا امامبارگاہ ایریاں سے نکالی گئی جو ٹاؤن ہال میں پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوئی ریلی سے مولانا مرید کاظم کاظمی، برادر ساجد علی نے خطاب کیاجب کہ عبدالحکیم میں حویلی کورنگا اور قتالپور میں بھی یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئی، حویلی کورنگا میں جامع مسجد علی مرتضی میں ریلی نکلی جس سے مولانا آغا تقی اور مولانا اصف رضا زینبی نے خطاب کیا۔قتالپور میں امامبارگاہ حسینیہ سے ریلی نکلی جس سے محمد ایوب منتظر مہدی اور مختار حسین نے خطاب کیا۔

علی پور میں مرکزی ریلی جامع حسینیہ جتوئی روڈ علی پور سے ضلعی سیکرٹری جنرل سید اعجاز حسین زیدی مرکزی سیکرٹری وحدت یوتھ سید فضل عباس نقوی، ڈویژنل کوارڈینیٹر تنظیم سازی سید شاکر حسین کاظمی اور مولانا قلب حسین کی قیادت میں نکالی گئی جو شاہ فیصل چوک، اقبال چوک، لاری اڈا سے ہوتی ہوئی سٹی تھانہ چوک پہنچی جہاں سید شاکر حسین کاظمی، مولانا حیدر حسین حیدری اور مولانا قلب حسین شاہ صاحب نے خطابات کئے ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
ضلع جہلم میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام مسجد صاحب الزمان ہڈالہ سیداں دینہ سے مولانا راجہ محسن علی خان قمی علامہ سید مبشر علی نقوی، سید ثنا الحسن زیدی ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید آغا حیدر زیدی ، دلدار علوی اور سید ارحام زیدی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جو جی ٹی روڈ پر جلسہ میں تبدیل ہوئی جس سے علامہ راجہ محسن قمی، سید نجم الحسن رضوی، سید ثناالحسن زیدی اور علامہ مبشر علی نقوی نے خطاب کیا۔

ضلع جھنگ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر جن میں احمد پور، گڑھ موڑ، ماڑی شاہ صغیرہ، اٹھارہ ہزاری، قائم بھروانہ میں یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں، مرکزی ریلی جھنگ سٹی میں شیعہ علماء کونسل کے مولانا عباس رضا، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں لیاقت بلوچ،مصطفی بھٹی، ناصر مغل، سجاد بھٹی، تصور حسین، علی چنار، حماد رضا، کی قیادت میں نکالی گئی جو ایوب چوک میں جلسہ میں تبدیل ہوئی یہاں پر آزادی قدس کے حوالے سے لیاقت بلوچ اور مولانا عباس رضا نے خطابات کئے۔

گجرات میں حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام امام بارگاہ مرکزی سے یوم القدس کی ریلی نکالی گئی جس سے سرفراز حسین جعفری علامہ سید مبارک علی موسوی نے خطاب کیا، ضلع گجرات کے مقامات، ڈنگہ، کنجاہ،قادر کالونی یونٹس نے بھی یوم القدس کے حوالے سے ریلیاں نکالیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام امام بارگاہ رضویہ سے یوم القدس کی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ندیم حیدر رضوی، کرم حسین زرگر، سید انعام زیدی، مولانا شاد حسین نقوی اور ظاہر حسین شاہ کر رہے تھے، ٹریفک چوک میں جلسہ منعقد ہوا جسے مولانا شاد حسین نقوی اور ظاہر حسین شاہ صاحب نے خطاب کیا۔

ضلع چکوال میں تلہ گنگ، کلر کہار سمیت چکوال شہر کے مرکزی امام بارگاہ جامع مسجد عرفات سے جہلم روڈ تحصیل چوک تک یوم القدس کی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید غلام شبیر بخاری، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اعجاز حسین زیدی مولا سید احمد علی شاہ، مولانا جعفر زیدی اور مولانا امداد حسین کر رہے تھے، تحصیل چوک میں علامہ سید شبیر حسین بخاری مولانا اعجاز حسین ، مولانا جعفر زیدی اور مولانا اعجاز حسین نے خطاب کیا۔

ضلع چنیوٹ میں عالمی یوم القدس کے سلسلہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مرکزی ریلی مسجد صاحب الزمان جھنگ روڈ سے نکل کر جھمرہ چوک میں پہنچی جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر سید ناصر شیرازی، انجینیئر عمران حیدر، قاضی غلام مرتضیٰ اور امامیہ اسٹوڈنٹس کے ڈویژنل صدر نقی حیدر کر رہے تھے تحصیل چوک میں عالمی یوم القدس کے سلسلہ میں جلسہ عام منعقد ہوا جس سے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی ، عمران حیدر، نقی حیدر اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری محمد اسلام نے خطاب کیا، تحصیل بھوانہ میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی کی قیادت میں امام بارگاہ حاجی ریاض شاہ سے یوم القدس کی ریلی نکالی گئی، تحصیل لالیاں سے جامع مسجد نواب چوک سے مین بازار تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن بخاری کر رہے تھے۔ شیخن میں امام بارگاہ غلام علی سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت محمد رضا دلبر حسین اور حاجی فضل حسین نے کی۔

ضلع بھکرمیں مرکزی ریلی مجلس وحدت مسلمین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور تحریک بیداری امت مصطفی کے زیر اہتمام جامع مسجد امامیہ سے کنگ گیٹ تک نکالی گئی جو مین بازار اور اردو بازار سے ہوتی ہوئی کنگ گیٹ چوک پہنچی، ریلی کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سفیر عباس شہانی اور معروف شیعہ رہنما سید وزارت حسین نقوی کر رہے تھے ریلی سے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر سید نثار حسین اور باقر خاں نے خطاب کیا۔

ضلع بہاولپور میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس اوکے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے سلسلہ میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایات پر اس سال یوم القدس انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا اس سلسلہ میں مرکزی ریلی سید اظہر حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین برادر سید انتظار حسین نقوی سابقہ ضلعی سیکرٹری جنرل اور برادر جعفر طیار ، علی جعفر زیدی رہنما امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی قیادت میں شیعہ جامعہ مسجد چاہ فتح خان سے ریلی نکالی گئی جو الائیڈ بینک اور مختلف شاہراہوں کا چکر لگاتی ہوئی فرید گیٹ پہنچی جہاں اللہ بچایا لاشاری، علی جعفر زیدی اور تنویر حسین شمسی نے شرکائے ریلی سے خطاب کیا۔

ضلع اٹک میں مجلس وحدت مسلمین آئی ایس اور جے ایس او ، اسلامی تحریک اور ماتمی سنگتوں کی مشترکہ ریلی امام بارگاہ کامل پور سیداں اٹک سے نکالی گئی جس کی قیادت مولانا سید احمد علی رضوی، مولانا سید نیاز حسین بخاری ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع اٹک، کر رہے تھے کچہری چوک میں یوم القدس ریلی کا جلسہ منعقد ہوا جس سے سید احمد علی رضوی اور مولانا سید نیاز حسین بخاری نے خطاب کیا۔

ضلع نارو ال میں جمعۃ الوداع کے سلسلہ میں سید منیر حسین شیرازی ضلعی سیکرٹری جنرل اور فخر عباس سبزواری کی زیر قیادت جامعہ مسجد علی ابن ابی طالب محلہ خواجگان سے ریلی نکالی گئی جو مین بازار سے ہوتی ہوئی کچہری چوک پہنچی ریلی میں علاقہ کی معروف شخصیات حاجی سائر حسین، منور جعفری، شیخ صداقت علی سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی، کچہری چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید منیر حسین شیرازی اور فخر عباس سبزواری نے کہا کہ طالبان سے مزاکرات حکومتِ پاکستان کی معدنیت پر مبنی ہیں ہم نے ہر دور میں ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت کی ہے، ریلی کے انتظامات آئی ایس اور ایم ڈبلیو ایم، انجمن غلامان اہلبیت اور شیعہ سپریم کونسل نے کیئے۔

منڈی بہاؤ الدین میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ منڈی بہا ؤ الدین سے ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید اعجاز حسین اور آغا محمد علی موسوی کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جس نے صدر چوک میں جلسہ کی صورت اختیار کی شرکائے ریلی آزادئ قدس کی نعرے لگا رہے تھے۔ علاوہ ازیں ملک پور میں بھی القدس کی ریلی نکالی گئی۔

ضلع میانوالی میں یوم القدس کی ریلی پکی شاہ مردان اور پپلاں میں نکالی گئی پپلاں میں مرکزی جامع مسجد حاجی احمد نواز سے جمعہ کے اجتماع سے تحصیل میانوالی کے تحصیل سیکرٹری جنرل سید شمیم عباس شاہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منیر علی خان اور خطیب مسجد مولانا تقی شاہ صاحب نے خطاب کیا۔

مظفر گڑھ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے سلسلہ میں حضرت امام خمینی کے حکم پر یوم القدس کی ریلی فیاض پارک مظفر گڑھ سے نکالی گئی جو نیشنل بینک، جناح کونسل ہال سے ہوتی ہوئی ضلع کچہری اور پریس کلب مظفر گڑھ تک پہنچی جس کی قیادت صوبائی رابطہ سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین علی رضا طوری ضلعی سیکرٹری جنرل سید علی شاہ کاظمی، ضلعی رابطہ سیکرٹری جناب نادِعلی کاظمی اور شبیر حسین بک کر رہے تھے۔ ریلی میں تحریک انصاف کے عہدیداران حسن شیخ اور معظم علی قریشی نے بطور خاص شرکت کی، کچہری چوک میں شرکاء ریلی سے مولانا اسد عباس اہیر، علی رضا طوری، علی شاہ کاظمی اور موسیٰ کاظمی نے خطاب کیا۔ منڈا چوک مظفر گڑھ میں جامع مسجد جعفریہ سے ڈاکڑ سجاد حسین اور سجاد حسین بک کی زیر قیادت القدس ریلی نکالی گئی۔

ضلع قصور میں عالمی یوم القدس کے سلسلہ میں القدس ریلی غلہ منڈی چونیاں سے صوبائی سیکرٹر ی وحدت یوتھ علی عمران تحصیل سیکرٹری جنرل سید زمان علی نقوی ممبر ضلعی یوتھ پارلیمنٹ حیات اور صابر حسین شاکر کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں علاقہ بھر سے مذہبی اور سیاسی جماعتوں علماء، وکلاء، پروفیسرز، ٹیچرز نے شرکت کی پریس کلب پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علی عمران نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم آزادی قدس کی خاطر اپنے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا وجود بہت جلد دنیا سے مٹ جائے گا، تحصیل پتوکی میں جامع مسجد قاسم بن حسن سے بھی یوم القدس کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا۔

ضلع شیخوپورہ میں علامہ گلزار حسین فیاضی اور اسرار شاہ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم تحصیل شیخوپورہ میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم القدس کی ریلی مسجد و امامبارگاہ حیدریہ فاروق آباد سے نکالی گئی جو مین بازار سے ہوتی ہوئی لاری اڈا پہنچی جہاں شرکاء ریلی سے علامہ فیاض حسین فیاضی نے خطاب کیا، تحصیل مرید کے ضلع شیخوپورہ میں مرکزی امام بارگاہ سے مین جی ٹی روڈ تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامی غلام عباس جعفری اور علامہ عرفان زیدی کر رہے تھے۔
ضلع پاک پتن میں یوم القدس کی ریلی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام امام بارگاہ علی رضا سے نکالی گئی جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی مدینہ چوک میں ریلی سے مولانا شمس علی حیدری اور باوا مروت شاہ نے خطاب کیا جب کہ ریلی کی قیادت مولانا شمس علی حیدری، باوا مروت شاہ، مرتضیٰ حسین، جواد شاہ، حسنین شاہ اور مشتاق حسین سیکرٹری جنرل تحصیل پاک پتن کر رہے تھے۔

ضلع ساہیوال میں قصر بتول امام بارگاہ سے بعد از نماز جمعہ یوم القدس کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جو صدر بازار پہنچی ریلی سے مولانا حسن معصومی نے خظاب کیا جب کہ ریلی کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹر قاسم علی اور مولانا حسن معصومی کر رہے تھے، ریلی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ضلع لودھران میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مسجد اکبر علی شاہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی پریس کلب چوک میں ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین منظور علی مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کی تمام تر مصیبتوں کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں اور ہماری جدو جہد اسرائیل کی نابودی تک جاری رہے گی، ہم امام خمینی کے حقیقی پیرو ہیں ریلی سے وسیم الحق اور مولانا مشیر حسین نے بھی خطاب کیا،منہاج القرآن کے عہدیدار محمد رمضان نے بھی شرکت کی۔

ضلعی اوکاڑہ میں مجلس وحدت مسلمین اورآئی ایس او کے زیر اہتمام امام بارگاہ ایوان حسین سے ریلی نکالی گئی جو گول چکر سے ہوتی ہوئی پریس کلب تک پہنچی، ریلی کی قیادت رائے امین حسین کھرل ضلعی سیکرٹری فنانس مجلس وحدت مسلمین کر رہے تھے،پریس کلب کے سامنے ریلی سے منہاج القرآن کے محمد خالد چوہدری مظہر علی اور رائے امین کھرل نے خطاب کیا۔

ضلع راجن پور میں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی مشترکہ ریلی امام بارگاہ حسینیہ سے سید اصغر علی نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مولانا تقی محمد فاضل تحصیل سیکرٹری جنرل احسن حسین نقوی ایڈووکیٹ کی زیر قیادت نکالی گئی صدر بازار چوک میں ریلی کے شرکاء سے احسن حسین شمسی ایڈووکیٹ تقی محمد فاضل اور اصغر علی شاہ صاحب نے خطاب کیا ضلع کے علاقوں بستی محب علی میں امام بارگاہ حجت ابن الحسن عسکری کوٹ مٹھن شریف میں مولانا ثمر عباس فاضل پور میں امام بارگاہ حسینیہ سے مرکزی چوک تک منیر حسین دریشک اور انصر حسین دریشک کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستا ن اور مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ سے صدر بازار چوک تک عالمی یوم القدس کے سلسلہ میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مولانا ہدایت حسین ہدائتی ، مولانا محمد حسین جعفری، رائے شاہد علی خان سابق ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ، عرفان حیدر اور آئی ایس او کے رہنما کر رہے تھے ، صدر بازار چوک میں شرکائے ریلی سے مولانا اختر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا امام خمینی کے حکم پر ایک پلیٹ فارم پرجمع ہو چکی ہے اور دنیا کے کونے کونے میں مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے جو مسلمانوں کے درمیان افتراک پیدا کر رہا ہے ہماری جدو جہد بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہمیشہ جاری رہے گی۔

ضلع لیہ میں تحصیل کروڑ کے مقام پر مدرسہ باب الرضا سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام القدس کی ریلی نکالی گئی جو تھانہ کروڑ ٹی ایم او ٹیکسی سٹینڈ سے ہوتی ہوئی لاری اڈا بھکر روڈ پر جلسہ میں تبدیل ہوئی ریلی کی قیادت سید سرور حسین شاہ ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مولانا آغا حسین ضلعی ترجمان مجلس وحدت مسلمین رضوان جعفری آئی ایس او، مولانا شجر عباس اور مولانا غفار عباس کر رہے تھے، چوک اعظم لیہ میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، اور آئی ایس او کی مشترکہ ریلی سے مولانا منظر عباس نے خطاب کیا۔

ضلع سرگودھا میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کی مشترکہ ریلی امام بارگاہ ۷ بلاک سے حسین چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت آئی ایس او کے ڈویژنل صدر حیدر شیرازی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر سید ظفر عباس بخاری ایڈووکیٹ علامہ ملک نصیر حسین پرنسپل مدرسہ محمدیہ، اور شیعہ علماء کونسل کے علامہ ظہور حسین خان کر رہے تھے، حسین چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران جعفر سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان میں شیعہ طلبہ کی نمائندہ تنظیم ہے جس نے تمام قومی و ملی تنظیموں کی کمک کی ہے، ہم رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی آزادی فوج کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے، شرکائے ریلی سے مولانا ظہور حسین خان اور علامہ ملک نصیر حسین نے بھی خطاب کیا، ضلع سرگودھا کی مختلف تحصیلوں ساہیوال میں حسین آباد قصر عباس، بھلوال مرکزی امام بارگاہ سے راجہ امجد حسین اور حسین شاہ کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی شاہ پور سٹی میں بستی جعفریہ سے مین بازار تک ، شاہ پور صدر میں جامع مسجد سے لاری اڈہ تک ریلی نکالی گئی۔

وہاڑی میں امام بارگاہ ایوان حسین سے ریلوے پھاٹک چوک میلسی تک یوم القدس ریلی ضلعی سیکرٹری جنرل پروفیسر اعجاز حسین غدیری ، سید نذر حسین بخاری، حاجی اقبال حسین ، مہدی حسن، ملازم حسین، سید شہزاد کاظمی، اور سید شبیر حسین کاظمی کی زیر صدارت نکالی گئی، مجلس وحدت مسلمین کی اس ریلی سے ضلعی سیکرٹری جنرل اعجاز حسین غدیری ، آئی ایس او کے ڈسٹرک آرگنائزر شہریار الماس احمد بخش ایڈووکیٹ اور مرید عباس نے خطاب کیا۔ بورے والا میں ضلعی سیکرٹری تحفظ عزاداری چوہدری علی عابد کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ بورے والا سے یوم القدس ریلی نکالی گئی جس سے شاہ حسین سجاد اور علی عابد چوہدری نے خطاب کیا۔

ضلع سیالکوٹ میں امام خمینیؒ کی حکم پر ضلع سیالکوٹ میں یوم القدس کا مرکزی جلوس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام امام بارگاہ مستری عبداللہ سے ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آغا قیصر نواز، ضلعی سیکرٹری تحفظ عزاداری مجلس وحدت مسلمین سجاد بیگ ایڈووکیٹ، سید نجم الحسن اسسٹنٹ چیف سکاؤٹ آئی ایس او گجرانوالہ ڈویژن مولانا فیض علی کرپالوی، مولانا اصغر علی نقوی اور صابق ضلعی سیکرٹری جنرل سید ریاض حسین شاہ کی قیادت میں نکالا گیا علامہ اقبال چوک میں مولانا فیض علی کرپالوی، مولانا غلام علی نجفی، نے شرکائے ریلی سے خطاب کیا، قبل ازیں محلہ جعفری پورہ سے ضلعی سیکرٹری جنرل آغا قیصر نواز کی زیر قیادت القدس ریلی نے مرکزی ریلی کے ساتھ شرکت کی۔

ضلع ملتان میں مرکزی ریلی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام دربار شاہ گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر علوی، ڈاکٹر قمر علی رضا ڈویژنل صدر آئی ایس او، نکالی گئی ریلی سے ریلی کے شرکاء سے ڈاکٹر قمر علی رضا شمیم رضا، جواد مصطفائی، مرزا وجاہت علی، سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔

ضلع ننکانہ میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان اور آئی ایس او کے زیر اہتمام برادر علی رضا بھٹی رکن شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین اسد عباس گردیزی فنانس سیکرٹری، سید رضوان شاہ، سیکرٹری رابطہ اظہر بخاری ، کی زیر قیادت امام بارگاہ قصر فاطمہ سے آزادی قدس ریلی نکالی گئی بیری والا چوک میں شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رائے علی رضا بھٹی نے کہا کہ بہت جلد اسرائیل دنیا کے نقشے سے مٹ جانے والا ہے اور ہم بیت المقدس میں جو مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، نماز ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ آج داعش کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل سعودی عرب کی ایما پر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یمن میں سعودی جارحیت کیسی صورت قبول نہیں ہے ہم دنیا بھر کے مظلوموں کے ساتھ ہیں اور ظالموں کے خلاف ہیں شرکاء سے علامہ سید جواد حسین نقوی خطیب مسجدنے بھی خطاب کیا۔

ضلع فیصل آباد میں عالمی یوم قدس کے سلسلہ میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام متعدد مقامات پر یوم القدس منایا گیا اس سلسلہ میں مرکزی ریلی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ، عزا خانہ شبیر سے بعد نماز جمعہ نڑ والا چوک تک ریلی مولانا احسان جعفری ، مولانا حبیب رضا، ڈویژنل صدر آئی ایس او حبیب علوی، سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او سرفراز گورایہ ، شاد حسین شاہ ڈاکٹر ایم این اے کاظمی، احمد رضاشاہ اور ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی کی قیادت میں نکالی گئی شرکائے ریلی سے مولانا احسان جعفری عدیل علوی، سرفراز گورایہ، حبیب رضا نے خطاب کیا۔جڑانوالہ میں ڈاکٹر عبد الرؤف کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ سے ریلی نکالی گئی جس سے مولانا روحانی، تصدق نقوی اور فقیر حسین نے خطاب کیا، تاندلیانوالہ میں علامہ ریاض احمد شریفی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جب کہ کھرڑیاں والا میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام امام بارگاہ سے مین چوک تک علامہ جعفر سیال، ندیم حسین اور میاں شوکت علی ایڈووکیٹ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree