حکومت مخالف اتحاد کو نچلی سطح تک فعال بنانے کی ضرورت ہے، علامہ اظہر کاظمی

05 اگست 2014

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اظہر حسین کاظمی نے  سنی اتحاد کونسل، پاکستان عوامی تحریک اورمسلم لیگ ق کے مقامی عہدیداران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے حکومت مخالف اتحاد کے نچلی سطح تک فعال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غربت، کرپشن، دہشت گردی سے مفلوک الحال عوام کو اس قابض ، نااہل اور ظالم حکومت سے نجات دلانے کے لئے منظم جدوجہد کی ضرورت ہے،تمام اتحادی جماعتیں مشترکہ اجلاسوں کے زریعےانقلاب مارچ کی کامیابی کے لئے حکمت عملی مرتب کریں ، تمام اتحادی جماعتوں کے درمیان بہترین ورکنگ رلیشن شپ کا قیام نا گزیز ہے، مجلس وحدت مسلمین اس استحصالی سیاسی نظام سے چھٹکارےکے لئے حکومت مخالف اپوزیشن الائنس کا حصہ بنی ہے، ایم ڈبلیوایم نواز حکومت کے خاتمے کی مہم میں ہر اول دستے کو کردار اد اکرے گی، پنجاب بھر خصوصاً جھنگ سے غیور عوام ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر اپنی جان و مال کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree