شرپسندی کی آڑ میں ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش ناکام بنا دیں گے، علامہ اسدی

19 نومبر 2013

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب حکومت سانحہ پنڈی کے جوڈیشنل کمیشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش قابل مذمت ہے، رانا ثناء اللہ کے بیان نے پنجاب حکومت کی قیام امن کیلئے کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے وزیر موصوف کے جانبدارانہ بیان نے جوڈیشنل کمیشن کو متنازع بنا دیا ہے اور اس عدالتی عمل پر مکمل اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے، ملت جعفریہ کے 50 سے زائد شہدا جو گذشتہ سال اسی ماہ محرم میں ڈھوک سیداں میں شہید کیے تھے اُن کے ورثا بھی عدل و انصاف کے رکھوالوں سے یہ سوال پوچھنے میں حق بہ جانب ہیں کہ ان شہدا کے قاتلوں کا کیا بنا؟ اسی وذیر موصوف کے دور حکومت میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہید کیے گئے ملت جعفریہ کے درجنوں شہدا کے قاتل کہاں ہے؟

 

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ راولپنڈی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، اسلام رواداری اور امن کا مذہب ہے لیکن کسی شرپسندی کی آڑ میں ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش کو ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی تحقیقاتی عمل سے قبل ایسے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیصلہ پہلے کر لیا گیا ہے اور عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، ہم اس امرکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم وفا و یوم عظمت حسین (ع) منایا جائیگا۔ علامہ اسدی نے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں جلائے گئے چھ امام بارگاہوں کو فوری تعمیر کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree