صہونیت کا اصل ایجنڈا دنیا بھر کے مسلمانوں کو فرقے کی بنیاد پر لڑانااور تقسیم کرنا ہے ، علامہ عبدلخالق اسدی

06 جون 2013

abdul khaliq asadiوحدت نیوز( لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے میانمار میں نہتے مسلمانوں پربربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کو باہم دست گریباں کر کے کافروں سے مسلمانوں کی نسل کْشی کروا رہا ہے میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کْشی پر سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہو گا عصر حاضر کی اس بد ترین بربریت پر خاموشی عذ اب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے صہونیت کا اصل ایجنڈا دنیا بھر کے مسلمانوں کو فرقے کی بنیاد پر لڑانا اور اصل مسائل سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانا ہے۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کْشی ،شام،یمن،عراق،سعودی عرب،پاکستان میں مسلمانوں کو باہم لڑانا یہ گریٹر گیم کا حصہ ہے اس میں مادیت پرست کچھ مسلمان ممالک بھی صہونیت کے آلہ کار کے طور پر شامل ہیں ان جرائم میں وہ بھی برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے تمام آئمہ جمعہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو ان مظلوموں کے حالات سے جمعے کے خطبے میں آگاہ کریں اوراسلام کے اصل دشمنوں کے چہروں کو بے نقاب کریں۔انہوں نے اقوام متحدہ،ہیومن رائٹس۔ایمنسٹی انٹر نیشنل،کی اس بدترین مظالم پر خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ ادارے فقط مغربی و صہیونی مفادات کے تحفظ کے لیئے ہیں ۔

علامہ اسدی نے لاہور میں تاجر برادری اور وکلا کی مظلوم برمی مسلمانوں کے لئے آواز اْٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا تاجر برادری اور وکلا ہمیشہ سے ملک کے اندر اور بین اقوامی سطح پر جب بھی کوئی مظالم ہواہے تاجر اور وکلا نے ظلم کے خلاف ہمیشہ سے صف اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور ان کا یہ عمل تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کے لئے قابل تقلید ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree