لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کا علامتی دھرنا رات 2بجے اختتام پذیر، آج شام 4 بجے پھر دھرنا دیا جائیگا

27 اگست 2013

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سینیئر رہنما علامہ اصغر عسکری سمیت دیگر علماء کی گرفتاری اور بھکر میں بے گناہ کارکنوں کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیراہتمام سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا، دھرنے میں خواتین، بچوں، جوانوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او بھکر کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور پنجاب بھر میں جہاں سے بھی گرفتاریاں ہوئی ہیں، تمام کارکنوں اور رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علماء اور کارکنوں کی رہائی تک پورے ملک میں دھرنے دیئے جائیں گے۔ لاہور میں ہونے والے احتجاجی دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ابوذر مہدوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، علامہ احمد اقبال رضوی اور دیگر علماء نے کی۔ دھرنے میں سینکڑوں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے جبکہ لوگوں کی آمد کا سلسلہ بھی رات گئے تک جاری رہا، تاہم رات 2بجے دھرنا ختم کر دیا گیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین آج دوبارہ ناصر باغ کے باہر لوئر مال پر دھرنا دے گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق لاہور میں شہداء و مومنین ِ بھکر سے اظہار یکجہتی اور ظالمین کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے سول سیکریٹیریٹ کے سامنے علامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ احتجاجی دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ابوذر مہدوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حسن ہمدانی، علامہ مصطفٰی مہدی اور دیگر اراکین نے خطاب کیا۔ پنجاب کی متعصب حکومت کے کارندوں نے ایم اے او کالج سے پی ایم جی چوک تک کی تمام اسٹریٹ لائٹس بند کر دی تھیں، شرکائ اندھیرے میں ہی احتجاج کرتے رہے۔ اس موقع پر انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا اگر اندھیرے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا تو اسکی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔ دھرنے کے شرکاء نے لبیک یاحُسین کی صداؤں میں اس بات کو ثابت کیا کہ ہم کسی طوفان سے ڈرنے والے نہیں، حکومت ِ وقت سن لے کہ اس کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، دہشت گردوں کو پناہ اور انکا ساتھ دے کر پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

مولانا مصطفٰی مہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی دہشتگرد امریکہ اور اس کے حواری شام میں شکست کے بعد اپنی جنگ کو اس خطے میں لانا چاہتے ہیں، پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ یہ تکفیری دہشتگرد شیعہ سنی کے نام پر دہشتگردی کا بازار گرم کرنا چاہ رہے ہیں۔
علامہ ابوذر مہدوی نے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ ہم بھکر میں علماء اور مومنین کی گرفتاریوں اور تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری سزا دی جائے، انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں جہاں 14 اگست کی ریلی کے لئے اجازت لینا پڑتی ہے، وہاں دہشتگردوں کو مسلح ریلی کی اجازت کیسے دے دی گئی؟؟ یہ ملک ہم نے بنایا تھا اور ہم ہی اسے بچائیں گے، دشمن سن لے!! ہمارا خون اتنا ارزاں نہیں، تمہیں اس خؤن کا حساب دینا ہوگا ۔۔۔۔
دھرنا 2 بجے رات ختم کیا گیا اور ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا، آج شام 4 بجے ناصر باغ کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree