مہنگائی ،بے روزگاری ،گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پربجلی کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم ہے،علامہ عبدالخالق اسدی

07 جولائی 2015

وحدت نیوز (لاہور) مہنگائی ،بے روزگاری ،گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پروفاقی حکمرانوں کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا سراسر ظلم ہے،ن لیگ کی حکومت آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لئے کچھ بھی کر گذرنے کو تیار نظر آتی ہے،کاروباری لوگ ملک کو نہیں چلاسکتے،عوام بجلی کی عدم دستیابی سے لقمہ اجل بن رہی ہے،ایسے میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریبوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی خوشنودی کے لئے حکومتی اداروں کی نجی کاری اور ہزاروں مزدورں کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دینگے،زرعی،معدنی،آبی،اور ہر طرح سے قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان کو نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لئے برباد کر کے رکھ دیا ہے،شریف برادران اور زرداری ٹولہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،جب تک ان دونوں خاندانوں کے خلاف بے رحمانہ احتساب نہیں ہوتے ،ملک سے کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ ناممکن ہے،پاکستانی عوام اب اس دو خاندانوں کی سیاست سے تنگ آچکی ہے،ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو خونی انقلاب کو کوئی روک نہیں سکے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree