امریکی دھمکیوں سے ڈرنے کی بجائے جرات و بہادری سے جواب دیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی

02 جنوری 2018

وحدت نیوز (ٹھل) مجلس وحدت مسلمین تحصیل ٹھل کے زیر اہتمام یونٹ پنجل ٹانوری، یونٹ میرپور برڑو، یونٹ ٹھل، یونٹ رانجھاپور، یونٹ جمعہ برڑو، مبارک پورسمیت مختلف یونٹس میں درسی پروگرام منعقد ہوئے، اس تنظیمی و درسی دورہ میں ایم ڈبلیو ایم سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی، ضلعی سیکریٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی، ضلعی سیکریٹری تنظیم برادر حسن رضا غدیری اور تحصیل کے ذمہ داران ہمراہ تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے وطن عزیز پاکستان کے خلاف امریکی صدر کی ہرزہ سرائی اور تازہ دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دھمکیوں سے ڈرنے کی بجائے جرات و بہادری سے امریکہ کو جواب دیا جائے۔وطن عزیز پاکستان کو امریکی غلامی سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل ہوا نہ ہوگا، وہ دن اس قوم کے لئے یوم عید ہوگا جس دن ہم نے امریکی غلامی سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔ امریکہ پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ہمیں معذرت خواہانہ رویئے کے بجائے جرئت مندانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ سے اسلام دشمنی اور انسانیت سے عداوت کے علاوہ کوئی توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے خلاف سازشیں ہر دور میں ہوئیں، مگر ایرانی قوم کے آہنی عزم نے ہر دور میں سامراجی قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انقلاب اسلامی اور ایران کے انقلابی عوام اس مرحلے پر بھی سرخرو ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree