کراچی کے عوام پر ظلم کے پہاڑتوڑنے والی کے الیکٹرک کی نجکاری معطل کرکے قومی تحویل میں لیاجائے، ایم ڈبلیوایم کراچی

05 اپریل 2018

وحدت نیوز  (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماعلامہ مبشر حسن کا کہنا ہے کہ اکیس ارب میں فروخت کی جانے والی کے الیکٹرک اب ساتھ ہراز پانچ سو ارب روپے منافع کما چکی ہے۔آخر کیوں معاشی حب کراچی کی ایک کروڑ سے زائد صافین عوام کو پورے ملک میں سب سے زیادہ مہنگی فی یونٹ قیمت پر بجلی دی جارہی ہے۔85فیصد سے زائد ریکوری والے علاقوں کو میں آخر کیوں اعلانیہ و غیر اعلانیہ بلا جواز لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اورکے الیکٹرک اوور بلنگ کے نام پراربوں روپے سے بھتہ وصول کر چکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نےصوبائی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر احسن عباس رضوی،عارف رضازیدی ،علامہ علی انورجعفری،ناصرحسینی،میر تقی ظفر،عون علی ،ثمرزیدی ، علی عباس زیدی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں سے کے الیکٹرک کا آڈٹ نہیں ہوا تانبا چور،اووربلنگ ،میٹر ٹیمپرنگ سمیت دیگر طریقوں سے شہر کی عوام کو لوٹ رہی ہے و فاقی و صوبائی حکومتیں جواب دیں کے ایک نجی پرائیویٹ کمپنی کو سرکاری پولیس اسٹیشن کیوں اور کس بنیاد پر دیا گیا ہے ۔ عوام کو بجلی کے بلوں پر دھمکیاں لکھنا پولیس اہلکاروں کے زریعہ حراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔کے الیکٹرک سندھ حکومت سے سستی بجلی کیوں نہیں خریدتی گیس سے بجلی تیار کرنے والی بد دیانت کے الیکٹرک انتظامیہ عوام کو لوٹنے کا سلسلہ بند کرے کے الیکٹرک کی نجکاری شہر قائد کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔

علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی کمپنی نے ایک وقت میں ساڑھے پانچ ہزار ملازمین کو جبری طور پر نہیں نکالا۔ کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے نکالے جانے  والے ساڑھے پانچ ہراز ملازمین کے ساتھ ہیں شہر کی عوام کو مذید معاشی بدحالی اور بے روزگای کی طرف دھکیلا جارہا ہے انتظامیہ کے اس ظالمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں ہم صدر مملکت ،وزیر اعظم پاکستان صوبائی وزیر اعلی سمیت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کو فوری قومی تحویل میں لیا جائے۔ قومی احتساب ادارے نیب کے زریعہ ادارے میں موجود کرپٹ انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کرے گزشتہ 9 سالوں سے کے الیکٹرک کا آڈٹ نہیں ہوا فوری آڈٹ کیا جائے اور ادارے میں موجود کرپٹ آفسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کے الیکٹرک گیس کمپنی کے اربوں روپے کے واجبات ادا کرے پیٹرول پر بجلی پیدا کرے۔ اوور بلنگ کے نام پر مذید بھتہ خوری بند کی جائے۔شہر قائد کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔اس حوالے سے مجلس و حدت مسلمین نے کے الیکٹرک کے خلاف مرحلہ وار مہم کا آغاز کر دیا ہے اور پہلے مرحلہ کے الیکٹرک کے خلاف عوام کی آگاہی کیلئے تشہیری مہم کے حوالے سے شہر میں بینرز آویزہ کر دیئے گئے ہیں۔دوسرے مرحلے میں شہر قائد کے مختلف اضلاع میں کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جائے کا اور شہر بھر میں بلا وجہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ سمیت دیگر شکایات کے حوالے سے احتجاجی کیمپ لگائے جائیں کے جس میں عوام اپنی شکایات درج کر وا سکیں گے۔شہر کی عوام کوظالمانہ اقدامات پر قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلئے عدلیہ میں بھی جایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree