ہم ان دلیر ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کی بقاء و سلامتی کی خاطر اپنے بچوں کو قربان کر دیا،علامہ باقرزیدی

17 دسمبر 2022

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے سانحہ پشاور کے 8 سال مکمل ہونے پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور 100 سے زیادہ معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کردہشت گردوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے کی ناکام کوشش کی۔عالمی میڈیا نے پاکستان کو ایک ایسی غیر محفوظ ریاست جہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔

انہوں نے کہا سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول دہشتگردی کے بعد آپریش ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی بدولت کافی حد تک ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج موثر ثابت ہوئے۔لیکن ملکی مفاد سے متصادم مسلح جتھوں کو محض واصل جہنم کرنے سے کبھی بھی مقاصد نہیں حاصل ہوں گے۔اس طرح دہشت گردی کے واقعات میں کمی تو آسکتی ہے لیکن دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ نہیں ہو سکتا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ان اداروں و درس گاہوں کے خلاف بھی بھر پور ایکشن لیے جانا از حد ضروری ہے جہاں ان عناصر کی فکری تربیت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا سانحہ پشاور تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہے یہ ملک خداد پاکستان کے قلب پر وہ داغ ہے جو کبھی نہیں مٹ سکتا ۔آج ملک و اسلام دشمن عناصر کی ہار کا دن ہے پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ننھے پھولوں کی قربانی رائے گاہ نہیں جائے گی آج کے دن ہم ان دلیر ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کی بقاء و سلامتی کی خاطر اپنے بچوں کو قربان کر دیا انشا اللہ وہ دن بہت جلد ضرور آئے گا جس دن اس ملک سے دہشتگردی انتہاء پسندی کا مکمل خاتمہ ہوگا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree