حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم علیؑ کے موقع پر سندھ بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں،علامہ باقرزیدی

11 اپریل 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ یوم شہادت امیر المومنین امام علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ بھر میں مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم علیؑ کے موقع پر سندھ بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی، علامہ مختار امامی، علامہ رضا محمد سعیدی، چوہدری اظہر حسن، ارشد اللہ مکتبی، محمود الحسن، طارق بدوی، ندیم جعفری، حیدر زیدی، ناصر الحسینی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ 21 رمضان المبارک یوم شہادت امام علیؑ کے موقع پر مجالس اور عزاداری کے اجتماعات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، دنیا بھر کی طرح ملک خداداد پاکستان میں 19 سے 21 رمضان المبارک مجالس و جلوس عزاء کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ روز شہادت علیؑ کو ملک بھر میں مرکزی اجتماعات جلوس عزاء نکالے جائیں گے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم علیؑ کے موقع پر سندھ بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ امیرالمومنین امام علیؑ کو شدت عدل کی وجہ سے شہید کر دیا گیا، امام علیؑ نے عدالت کے قیام کیلئے اپنی جان قربان کی اور اسی طرح کربلا میں بھی عدالت کے قیام کیلئے امام حسینؑ نے بے مثل قربانی دیکر اسلام اور عدالت کو تحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے حکمران امام علیؑ کے طرز حکومت کو اپنا اسوہ قرار دیں۔ صوبائی صدر نے کہا کہ ہم پاکستان میں عدل و انصاف اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، لیکن یہ اسی صورت قائم ہو سکتی ہے کہ جب حکمران امیرالمومنین امام علیؑ کی سیرت پر عمل پیرا ہوں اور نظام حکومت میں امام علیؑ کے طرز حکمرانی کو سیرت قرار دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree