تھانہ ملیر سٹی کراچی میں کئی ہفتوں سے کوئی SHO تعینات نہیں علاقے میں اسٹریٹ کرمنلز بےلگام گھوم رہے ہیں، سید احسن عباس

30 مئی 2022

وحدت نیوز(کراچی)تھانہ ملیر سٹی کراچی میں کئی ہفتوں سے کوئی SHO تعینات نہیں علاقے میں اسٹریٹ کرمنلز بےلگام گھوم رہے ہیں، راہ گیر خواتین مسلسل زیورات اور نقدی سے محروم ہورہی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ، شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، آئی جی سندھ فوری نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی نےوحدت ہاؤس ملیر میں اسٹریٹ کرائم کے متاثرہ علاقہ مکینوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز ملیر سٹی تھانے کے ایس ایچ اوز کی تبدیلی اور موثر سکیورٹی انتظامات کے فقدان کے سبب اسٹریٹ کرمنلز شیر ہوچکے ہیں، دن دہاڑے شہریوں خصوصاً خواتین کے ساتھ لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، مخصوص گروہ خواتین سے فقط زیورات کا مطالبہ کررہاہے اور زبردستی زیورات اترواکر فرار ہوجاتا ہے۔

انہوںنے آئی جی سندھ ، ڈئی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی ملیر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کسی فرض شناس اور بہادر پولیس آفیسر کو تھانہ ملیر سٹی میں ایس ایچ او تعینات کیا جائے، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے، خصوصاً ماسک پہن کر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر گھومنے والے مشکوک افراد کی تلاشی کو یقینی بنایا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree