اقلیتی عباد ت گاہوں میڈیا کے نمائندے اور نہتے عوام پر دہشتگردوں کے حملےحکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہیں،علامہ مختارامامی

01 اپریل 2014

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ ملک میں ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے، اقلیتی عباد ت گاہوں، میڈیا پرنسز اور نہتے عوام پر دہشت گردوں کے حملے تشویشناک ہیں، حکومت کیوں قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت نہیں بناتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو حیدرآبادمیں وحدت رابطہ سیکرٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ پورے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ایک جانب مذاکرات کئے جا رہے ہیں مگر دوسری جانب شرپسندوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے، وہ جسے چاہتے ہیں، جہاں چاہتے ہیں، نشانہ بنا ڈالتے ہیں۔ انہوں نے سندھ میں ہندو عبادتگاہوں پر شرپسندوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارض وطن میں تمام باشندوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور انہیں اپنی عبادت کو اپنے انداز میں انجام دینے کا پورا حق حاصل ہے، شرپسند و دہشت گرد ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی کامیابی چاہتے ہیں۔

 

انہوں نے گذشتہ روز ایک سینئر صحافی پر ہونے والے حملے کی بھی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ملک میں میڈیا پرنسز، اقلیتی عبادتگاہوں، نہتے عوام، علمائکرام، ججز، وکلاء سمیت ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت قتل عام کرنیوالے خونی درندوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت نہیں بناتی، اس وقت تک امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree