وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے زیر اہتمام سیہون شریف میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

03 اپریل 2014

وحدت نیوز(سیہون شریف) وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے زیر اہتمام سیہون شریف میں یوتھ مسؤلین کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ بھر کے تمام اضلاع بشمول سکھر، خیرپور میرس، کراچی شرقی، کراچی غربی، کراچی وسطی، کراچی جنوبی اور کورنگی ڈسٹرکٹ سمیت لاڑکانہ، حیدرآباد، نواب شاہ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، نوشہرو فیروز سمیت دادو اور جامشورو سے نوجوانوں اور وحدت یوتھ کے سیکرٹری جنرل حضرات نے شرکت کی، دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا عنوان ’’خود سازی‘‘ قرار دیا گیا تھا ۔وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ ’’خود سازی‘‘ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا مختار امامی نے شرکت کی اور ورکشاپ میں افتتاحی خطاب سے ورکشاپ کا آغاز کیا۔

 

وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چئیر مین سید فضل عباس نقوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ ان کے ہمراہ وحدت یوتھ پاکستان کے سابق مسؤل مولانا اعجاز حسین بہشتی اور وحدت یوتھ سندھ کے سیکرٹری جنرل برادر مہدی عباس اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ندیم جعفری سمیت وحدت اسکاؤٹس سندھ کے مسؤل مصطفی مہدی نے شرکت کی، اساتذہ کرام میں مولانا اعجاز حسین بہشتی، مولانا امداد حسین شجاعی، مولانا باقر زیدی، مولانا گلزار حیدر، مولانا طاہر کاظمی اور دیگر نے نوجوانوں سے ولایت فقیہ ، ثقافتی یلغار، کربلا اور جوان، امام زمانہ عج فرجہ شریف کا انتظا ر اور ہماری ذمہ داریاں، اسلامی تنظیموں کے کارکنان کا اخلاق سمیت تنظیم اور خود سازی کے موضوع پر لیکچر دئیے گئے۔

 

وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ’’ خود سازی ‘ ‘ میں ستر افراد نے شرکت کی جبکہ ورکشاپ کے انتظامات اور طعام کمیٹی سمیت دیگر امور کی ذمہ داریاں ضلع دادو کے سیکرٹری جنرل وحدت یوتھ برادر اصغر حسینی نے انجام دئیے۔وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل مہدی عباس نے سیہون شریف میں کامیاب تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تربیت اور مسؤل تربیت مولانا احمد اقبال ، معاون شعبہ تربیت برادر ناصر عباس سمیت سندھ بھر کے تمام وحدت یوتھ ضلعی سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ ہمیں اسی طرح مزید کاموں کو انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے، انہوں نے ورکشاپ میں شرکت کرنے والے تمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان تمام علمائے کرام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جو اپنی مصروفیات کے باوجود تربیتی ورکشاپ میں تشریف لائے اور لیکچر عنایت کئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree