دورعصر کی یزیدیت سے نبردآزما ہونے کے لیے فکرِ حسینی کو شعار بنانا ہوگاعلامہ مختارامامی

22 مئی 2015
دور عصر کی یزیدیت سے نبردآزما ہونے کے لیے فکرِ حسینی کو شعار بنانا ہوگاعلامہ مختار امامی

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت سیکرٹریٹ سولجربازار میں یوم ولادت امام حسین ؑ کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور عصر کی یزیدیت سے نبردآزما ہونے کے لیے فکرِ حسینی کو شعار بنانا ہوگا۔امام عالی مقام نواسہ رسول ﷺ حضرت حسین علیہ السلام نے دین اسلام کی شکل مجروح کرنے والوں کے ساتھ جس شجاعت سے مقابلہ کیا آج اسی کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کے انتشار کا واحد حل دراہلبیت علیہم السلام سے تمسک میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے امام حسین ؑ کے یوم ولادت کے مناسبت سے منعقدہ جشن کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا امام حسین علیہ السلام نے چودہ سال قبل ان دہشت گردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔آج بھی بیشتر تکفیری گروہ یزیدی فکر کو پروان چڑھانے کے درپے ہیں۔یہ لوگ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ شیعہ سنیوحدت نے انہیں ناکامی سے دوچار کیا ہے۔ امام عالی مقام نے دین اسلام کی بقا کے لیے سب کچھ قربان کر کے یہ درس دیا ہے کہ دین اسلام ہر شے سے مقدم ہے۔انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ ہم سب سیرت حسینی ؑ کے حقیقی معنوں میں پیروکار بنیں اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی رہنما آصف صفوی ،ناصر حسینی ،حیدر زیدیبھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree