دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہدائے ملت جعفریہ کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،حسن ہاشمی سیکر ٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کراچی

22 جولائی 2015

وحدت نیوز (کراچی) دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہدائے ملت جعفریہ کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔کراچی میں شیعہ ڈاکٹرز ،پروفیسرز،انجنیئرز،وکلا اور تاجروں کے قتل سے قومی نقصان ہوا۔ عیدالفطر کی خوشیوں کے اس موقعہ پرمادر وطن کے شہدا ء اور قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افراد کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب و کراچی آپریشن سے افواج پاکستان کودہشتگروں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل ہوئی ۔ خیا لات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکر ٹری جنرل حسن ہاشمی نے عید الفطر کے خانوادہ شہداء ملت جعفریہ سے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں بشمول ڈپٹی سیکر ٹری جنرل رضا امام،علامہ علی انور جعفری ،علامہ مبشر حسین،سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی،جعفر حسین ، آصف صفوی،زین رضا،عرفان کاظمی سمیت ڈسٹرک ذمہ داران کے وفد کے ہمراہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شہداء کے گھروں پر ورثاء سے ملا قاتیں کی۔

اس دوران حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء کے پاکیزہ خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ملت جعفریہ نے مظلوموں کی حمایت اوروحدت کا ہمیشہ درس دیااور ایسی پاداش میں سینکڑوں جانیں دہشتگردی کا شکار ہوئیں۔دشمن عنا صر نے ملک بھر میں مختلف طریقوں سے دہشتگردی ،مذہبی منافرت ،انتہا پسندی ،لسانیت کے ذریعہ خوف پھیلاکردہشتگردوں کوپالا اورملک میں گرہوں اورلشکر بنائے گئے تاکہ ہمارے اس معاشرے اور 20کڑور عوام کے ملک کو کمزور کر دیا جائے، پاکستان میں مکتب تشیع کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سب سے پہلے تکفیری دہشتگردی کے اس نظام کو قائد وحدت علامہ شہید عارف الحسینی نے توڑ ا اور عالمی استعماری قوتوں کو پاکستان میں شکست دی، آج ملک میں دہشتگردی کی اس فضا کو ناکام بنانے کیلئے افکار شہید عارف حسین الحسینی کی ضرورت ہے، آج بھی اس ملک میں تکفیری قوتیں ملکی جڑوں کو کمزور کر رہی ہیں، ملک کے بیش تر صوبے ان دہشتگرد تکفیریوں قوتوں کے اثر میں ہیں جو مسلسل شیعہ و سنی مسلمانوں کو نقصان پہچا رہے ہیں اور کفر کے فتوی ٰدیئے جا رہے ہیں، ان کا ساتھ وہ لوگ دے رہے ہیں جوقیام پاکستان کے خلاف تھے اور اب اس ملک کی جڑوں کو کھو کھلا کر رہے ہیں۔ ہماری قوم ہر بے گناہ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی۔ حکمران اپنا قبلہ درست کر لیں کوئی بھی ملک و اسلام دشمن دہشتگرد عوام کی عدالت یا پھر خدا کی عدالت سے نہیں بچ سکے گا۔

دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے رہنماؤں و ضلعی ذمہ داران کے مختلف وفد نے عید الفطر کے اول ایام سے شہر قائد ٹارگٹ کلنگ ،بم دھماکوں کے زرئع دہشگری کا نشانہ بنے والے گلستان جوہر میں علامہ دیدار علی جلبانی ،شہید عبد العلیم ہزارہ ،علی شاہ موسوی،صفدر عباس،جعفریہ امام بارگاہ گلبہار میں شہید علامہ غلام محمد امینی،ساجد جعفری سمیت دیگر ،لائز ایریامیں شہید علامہ آفتاب حیدرجعفری، ایف سی ایریا میں شہیدعدیل عباس،مقبول حسین ،ایف بی ایریامیں شہیدڈاکٹر حسین قریشی ، عون نواز،اورنگی ٹاؤن میں شہید احمد حسین و دیگر،سرجانی میں شہید عرفان حیدر شاہ ودیگرسمیت انچلولی،عباس ٹاؤن ،سانحہ عاشورہ و اربعین دھماکہ میں شہید ہونے والے شیعہ و سنی شہداء کے لواحقین کی قبروں پر وادی حسین سمیت دیگر قبرستانوں اور گھروں پر فاتحہ خوانی کی اور سر براہ وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کا پیغام پہچایا اس کے علاوہ شہیدوں کے ورثاء میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے عیدی پیک تقسیم کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree