ماہ مبارک رمضان میں سندھ بھر کے 5ہزار سے زائد خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کئے گئے ،ناصرحسینی

17 جولائی 2015

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء ناصر حسین الحسینی نے کہا ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے بلا تفریق سندھ بھرکے مستحقین افراد میں 5ہزار سے زائد افراد میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کئے گئے ۔ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی عہدیداران کی کاوشیں لائق تحسین ہیں رمضان المبار ک میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شہر میں بسنے والے مساکین ،یتیموں،غربا اور اس شہر میں موجود بلا تفریق مستحقین کو ماہانہ اجناس کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جس میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی عہدیداران کی مستحقین تک رمضان پیکیج کی فراہمی سمیت دیگر ضروریات زندگی کی مشکلات میں کمی و مسائل کے حل کیلئے ان کی فی سبیل اللہ مدد کرنا شامل ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما ناصر حسین الحسینی نے وحدت ہاؤس صوبائی سیکرٹریٹ میں جاری ڈسٹرک سیکرٹریز کو دی جانے والی دعوت افطار سے خطاب میں کیا دعوت افطار میں ایم ڈبلیو ایم کی کراچی و صوبائی کابینہ سمیت ڈسٹرکٹ عہدیداران اورکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ رہنماؤں میں سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی،مولانا محمد علی نقوی ،آصف صفوی ،مولانا احسان دانش ،مولانا صادق جعفری ،علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور،حسن ہاشمی،رضا نقوی،حیدر زیدی،ڈ اکٹر مدثر حسین ،رضوان پنجوانی ،کاظم علی ،روح اللہ حسینی سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران موجود تھے،ناصر الحسینی کا کہنا تھا کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں صوم و صلوۃ کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں صاف کرنے کا موقع عطا کرتا ہے۔انہوں نے کہا اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقربا کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔ جو لوگ رمضان کے دنوں میں چوربازاری اور خود ساختہ مہنگائی کرتے ہیں ۔وہ روزداروں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں ۔اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں۔ایسے لوگوں روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ اپنے تمام اعضا کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تبھی حاصل ہوتے ہیں جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کی جائے۔مجلس وحد ت مسلمین ضلعی سطح ذمہ داران و کارکنان کی جانب سے شہر کے مستحقین عوام میں بلا تفریق پانچ ہزار سے زائد خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کرنا لائق تحسین ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree