6ماہ کا عرصہ گذرجانے کے باوجودوارثان شہدائے شکارپور سندھ حکومت سے انصاف کے طلب گارہیں ، علامہ مقصودڈومکی

20 جولائی 2015

وحدت نیوز(شکارپور) شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور کو چھ ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ کمیٹی کا گذشتہ کئی ماہ سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جس سے سندہ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سندہ حکومت عہد شکنی نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی سندہ نے ۴۸ مدارس کی نشاندہی کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ بعض مدارس میں دینی تعلیم کی بجائے دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان ۴۸ مدارس کے نام کی فہرست شایع کی جائے۔ اور عوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ دھشت گردی میں ملوث ان مدارس کا تعلق کس جماعت سے ہے اور انہیں کون فنڈنگ کرتا ہے۔اور اس مفتی اور ملا کو دھشت گرد سمجھا جائے جو ان مدارس کی سرپرستی کرتا ہے۔ شکارپور ضلع کے وہ مدارس جودھشت گردی کے مراکز میں تبدیل ہوچکے ہیں ان کے خلاف بھی رینجرز اور فوج کی نگرانی میں فی الفور کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندہ کے مختلف اضلاع خصوصا خیرپور ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد میں آج بھی دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس موجود ہیں، جو کسی بھی سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خانپور میں شہید شفقت عباس مطہری کے قاتل پھر رہے ہیں جنہیں گرفتار کیا جائے،اور مسجد امامِ زمانؑ بابلانی محلہ شکارپور میں نماز صبح کو غلام عابد لاڑک پر ہونے والا قاتلانہ حملہ جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اس کے قاتل بھی ابتک گرفتار نہیں ہوئے ہیں،ناہی اس کا علاج کروایا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ شکارپور انتظامیہ نے ابتک متاثرہ جامع مسجد کی تعمیر کے لیئے جو وعدے کیئے تھے وہ پورے نہیں کیئے گئے، جمع نماز ادا کرنے میں دشواری پیش ہے ۔کمشنر صاحب لاڑکانہ نے میٹنگ میں DCشکارپورکو مسجد کے کام کرانے کا کھا تھاجو ابتک نہیں ہوا۔ا س عیدالفطر کو ہم سانحہ شکارپور کے شہداء کے نام کرتے ہیں۔ پوری قوم خانوادہ شہداء کے غم اور خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree