ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعدسندھ بھرمیں احتجاجی تحریک کاآغازہوجائےگا، علامہ مختارامامی

17 اگست 2014

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر لبیک کہتے ہیں اگر 48گھنٹوں میں انقلاب مارچ کے شرکاء کی جانب سے دیئے جانے والے مطالبا ت منظور نہیں ہوئے تو ملک بھر کی طرح ایم ڈبلیوایم پورےسندھ میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کا آغاز کرے گی ۔ پاکستان عوامی تحریک ،مجلس وحدت مسلمین ،مسلم لیگ ق اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے انقلاب مارچ جعلی حکمرانوں اور لٹیروں کے کے خلاف ہیں ،سانحہ ماڈل ٹاؤن سے شروع ہونے والے یہ انقلاب اب نواز حکومت کے خاتمے پر ہی ممکن ہوگا۔ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نےحیدرآباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرصوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی، مولاناگل حسن مرتضوی ودیگر رہنما موجود تھے۔

 

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کے شرکاء کا مطالبہ واضح ہے نواز شریف شرم کریں اور مستعفی ہوجائیں موجودہ حکمرانوں کاعوامی غیض و غضب سے بچنا ممکن نہیں رہا عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا پاکستان میں اقتدار پر قابض رہنا غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، جوڈیشل کمیشن کی سانحہ ماڈل ٹاوُن پر رپورٹ منظر عام پرآنے کے بعد شہباز شریف سمیت سانحہ ماڈل ٹاوُن کے تمام ذمہ دار افراد خود کو قانون کے حوالے کردیں ، انقلاب مارچ کے شرکاء پر عزم ہیں اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی بڑی تعداد اس مارچ کا حصہ ہے اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے انقلاب مارچ میں شرکت کر کے اپنا عہد وفا نبھایا ہے اور انشااللہ مقصد کے حصول تک عوامی آئینی اور قانونی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ وحدت یوتھ اور وحدت سکاوٹس کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سات روز منہاج القرآن میں محصور انقلاب مارچ کے شرکاء کی مدد کی اور لاہور سے اسلام آباد تک جس جان فشانی سے قافلوں کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اسی طرح اب کراچی ،حیدر آباد سمیت اندرون سندھ میں موجود ڈسٹرک ذمہ داران اور کارکنان انقلاب مارچ کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے اور ان کی ہر ممکن مدد واپنا کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں اور جیسے ہی مرکزی رہنماؤں کی جانب سے احتجاج کی کال آتی ہے کراچی سمیت سندھ بھر میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree