پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ملک سے بدامنی، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے، امیدوار شبیر ساجدی

27 جون 2018

وحدت نیوز (پاراچنار)  مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شبیر ساجدی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم ملک سے بدامنی، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے اور تمام تر مسائل کا حل اتحاد بین المسلمین میں پوشیدہ ہے۔ پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاراچنار کے حلقہ این اے 46 سے قومی اسمبلی کے امیدوار شبیر حسین ساجدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے تمام قائدین خصوصاً علامہ راجہ ناصر عباس مظلومین کی آواز کو موثر طریقے سے اٹھارہے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے جان فشانی سے کام کر رہے ہیں۔ اپنے انتخابی منشور کا ذکر کرتے ہوئے شبیر ساجدی نے کہا کہ تعمیر ملت پروگرام ہمارے منشور کا حصّہ ہے، امن، بھائی چارہ، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ علاقے میں میڈیکل کالج، کیڈٹ کالج اور یونیورسٹی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، جبکہ خواتین کو بھی قومی دھارے میں شامل کرنا ہمارے منشور کا حصّہ ہے۔ شبیر ساجدی کا کہنا تھا کہ علاقے میں سمال انڈسٹریز کا جال پھیلانا، بے روزگاری کا خاتمہ اور سماجی انصاف بھی ان کی بنیادی ترجیحات ہیں۔ شبیر ساجدی نے مزید بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم نے تعمیر ملت پروگرام میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کے تعاون سے ملک بھر میں مساجد اور طلبہ کیلئے وظائف سمیت مختلف اقدامات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree