ایس اوپیز کے مطابق عزاداری منعقد کرنے کے باوجود مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، علامہ وحید کاظمی

16 مئی 2020

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی مبہم پالیسی ملت تشیع میں اضطراب کا باعث بنی۔یوم علی ع پر جلوسوں کی برآمدگی کے حوالے سے ملک بھر میں شیعہ قائدین اور حکومتی شخصیات کے مابین مذاکرات جاری تھے اور محدود عزاداروں کے ساتھ عزاداری کے پروگراموں کے انعقاد کا اصولی فیصلے ہو سکتے تھے لیکن کے پی کے سمیت مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوم علی ع کے جلوسوں پر پابندی لگانے کا اچانک اعلان کر کے پوری قوم کو حیرت اور تشویش میں مبتلا کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک میں بسنے والے ہر مکاتب فکر کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔تاہم یوم علی ع کے موقع ہر ملت تشیع کے ساتھ حکومت کی طرف سے متعصبانہ طرز عمل اختیار کرنے کی کوشش کی گئی جس پر پوری شیعہ قوم کو اپنے مذہبی جذبات منوانے کے لیے بھرپور انداز کے ساتھ گھروں سے باہر نکلنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بازاروں میں خریداروں کی غیر معمولی تعداد اور ایس او پیز کی دانستہ پامالی متعلقہ اداروں کی بےبسی کو ظاہر کرتی ہے۔حکومت کو چاہیئے  کہ وہ مخصوص مکتبہ فکر کو نشانہ بنانے کی بجائے انتظامی حوالے سے مطلوبہ اہداف پر اپنی گرفت مضبوط کرے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم علی ع کے جلوس کی آڑ میں حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز رہے اور عزاداران کے خلاف درج مقدمات فوری طور پر کالعدم قرار دیے جائیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree