علامہ سبطین حسینی کی ایم ڈبلیوایم کے وفد کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کی

18 دسمبر 2014

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے وفد کے ہمراہ پشاور واقعہ میں زخمیوں کی عیادت کی عیادت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا کی انہوں نے زخمی طلبہ کے والدین کو تسلی دیتے ہوئے کہاکہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید محمد سبطین حسینی نے واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو مارنا کھلی سفاکیت اور بربریت ہے، یہ درندہ صفت دہشت گرد امن اور روشنی کے چراغوں کو بجھا دینا چاہتے ہیں، یہ بربریت پسند اور سفاک لوگ نہیں چاہتے کہ علم کی روشنی پھیلے اور یہ دیس ترقی کرے، ندین کے نام پر اس طرح کی گھناونی کارروائی اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی قبیح سازش ہے، جہاں یہ واقعہ قابل مذمت ہے وہاں ان دہشت گردوں کو پروان چڑھانے والے بھی قابل مذمت ہیں، پوری دنیا میں علمی مراکز کو آباد کیا جاتا ہے لیکن اسلام کے دشمن یہ جاہل لوگ علمی مراکز کو بھی ویران کرنا چاہیے ہیں، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں جن کے لخت جگر آج ان سے جدا کر دیئے گئے، خدا تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔اس موقع پرعلامہ سید محمد سبطین حسینی نے وفد کے ہمراہ کل کے واقع میں شہید ہ سید عابد علی شاہ کے اہلیہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree