پشاور، بی بی زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

22 جولائی 2013

وحدت نیوز (پشاور)  بی بی زینب (س) کے روضہ مبارک پر تکفیری دہشتگردوں کے حملہ کیخلاف پشاور میں امامیہ رابطہ کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کے خطیب علامہ عابد حسین شاکری، مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل محمد شکیل، امامیہ رابطہ کونسل کے رہنماء بختیار راضی نے کی۔ اس موقع پر شرکاء احتجاج نے شام میں نواسی رسول (ص) حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس پر راکٹ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔

 اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ بی بی زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملہ کی ناپاک جسارت آل سعود اور امریکی و اسرائیلی پیسوں پر پلنے والوں کو بہت مہنگی پڑے گی۔ افسوس کا مقام ہے کہ آج امت مسلمہ کا ردعمل اس طرح سامنے نہیں آیا جس طرح کے حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شام کے مزید حالات بگاڑنے کی کوشش کی گئی اور بی بی زینب (س) کے روضہ کی طرف دہشتگردوں نے دوبارہ اپنی گندی نظر ڈالی تو پاکستان سے شام زیادہ دور نہیں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree