بیرونی قرضوں کی بنیاد پر معیشت کی دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں،علامہ برکت علی بلوچ

10 فروری 2017

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ صرف چار سالوں میں سابقہ دو حکومتوں کی نسبت دوگنے قرض لئے ہیں سنہ 2008 میں ہر پاکستانی شہری چالیس ہزار کا مقروض تھا جبکہ موجودہ حکومت نے ہر شہری کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض بنا دیا ہے اس وقت وطن عزیز پر قرضوں کا بوجھ 75 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا ہے قرضوں کی بنیاد  پر معیشت کی دیواریں کھڑی کرنا ریت کے دیوار کی مانند ہے حکومت حقائق چھپا کر عوام کو بیسویں بڑی معیشت بننے کے سنہرے خواب دکھا رہی ہے وطن عزیز 2013 میں چودہ ہزار ارب روپے کا مقروض تھا جبکہ آج صرف چار سالوں میں تقریباً پچیس ہزار ارب روپے کا مقروض ہو چکا ہے قرضے لے کر زرمبادلہ کے زخائر کو بلند ترین سطح پر شو کیا جارہاہے ۔آخر ان قرضوں کی ادائیگی کون کرے گا معیشت میں ترقی صرف اور صرف ایک سراب ہے جس سے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت نے کس شعبے میں ترقی کی ہے پی آئی اے جو دنیا کی بہترین ائر لائن تھی آج کہاں کھڑی ہے خود حکومت پی آئی اے کو بوجھ سمجھتی ہے اور اس کی نجکاری کر رہی ہے پاکستان سٹیل مل جسکا زرمبادلہ میں ایک قابل ذکر حصہ تھا آج شدید بحران کا شکار ہے. روزانہ لاکھوں کی تعداد میں مسافروں کی نقل وحرکت کے باوجود ریلوے خسارے کا شکار ہے اور منافع بخش ادارہ ملکی خزانے پر آج بوجھ بنی ہوئی ہے ان اداروں کا مجموعی خسارہ تقریباً 800ارب روپے تک پہنچ چکی ہے اس کے باوجود معیشت میں ترقی کے دعوے کئے جا رہے ہے ٹیکسٹائل کے شعبے میں ڈیڑھ سو کے قریب فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں اور صرف اسی شعبے سے وابستہ 8لاکھ مزدور بیروزگار ہو چکے ہیں توانائی کے شعبے 400 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے قطر سے ایل این گیس کا معاہدہ سب سے مہنگا ترین معاہدہ ہے مجموعی برآمدات 31 ارب ڈالر سے کم ہوکر 24 ارب ڈالر پر آچکی ہے پاکستان ایک زرعی ملک ہے جبکہ زرعی پیداوار میں بھی کمی سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے پھر بھی وزیر خزانہ اور حکومت بڑے دیدہ دلیری کے ساتھ رجز خوانی کر رہی ہے. حکومت ان رجز خوانیوں کے زریعے اپنا کرپشن چھپانا چاہتی ہے حکومت سہانے خواب دکھانے کی بجائے معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں اور ملک لوٹو خود کو سنوارو کی پالیسی ترک کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree