لورالائی اوردکی کے زمینداروںکی اراضی کی غیر متعلقہ افراد کو الاٹمنٹ قابل مذمت فعل ہے، عباس علی

19 مئی 2017

وحدت نیوز(کوئٹہ) دکی سبزی منڈی کی زمین اگر حقداروں کی بجائے غیر متعلقہ افراد کو الاٹ کیا گیا ہے تو یہ انتہائی قابل مذمت فعل ہے ،مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کہامزید کہ لورالائی اوردکی کے زمینداروں کے وفدنے فیروز خان اور رحمت اللہ کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے آفس میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی سے ملاقات کی ،فیروز خان اور دیگر زمینداروں نے الزام لگایا کہ دکی سبزی منڈی میں زمینداروں کے بجائے سبزی منڈی کے پلاٹوں کو سرمایہ دار وں اور محکمہ زراعت کے حکام کو الاٹ کر دیا گیا ہے ان پلاٹوں کیلئے حکومت اور محکمے والوں نے کوئی ٹینڈر نہیں کیا او ر نہ ہی کوئی اعلان بلکہ خفیہ طور پر اپنے ہی لوگوں میں پلاٹ تقسیم کیئے اب یہ غیر قانونی عمل لورالائی میں بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ سید عباس آغانے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ظالموں کیخلاف آواز حق بلندکی ہے اور مظلومین کے حامی رہے ہیںاور انکا ساتھ دیاہے۔وطن عزیز میں دہشتگردی آج بھی جاری ہے اور ظالم دندناتے پھر رہے ہیں نہ توکوئی ان ظالموں کو روکنے والا ہے اور نہ ہی حق کا ساتھ دینے والا ۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم پر سالوں سے ظلم ہوتا رہا اور ہربار ہم نے صدائے احتجاج بلند کی لیکن ہمارا ساتھ کسی نے نہیں دیا ہم نے دہشتگردی کیخلاف اور اپنی مظلومیت کی جنگ تنہا لڑی ،بلکہ بعض نام نہاد قوم پرستوں نے شیعہ ہزارہ قوم کو مجرم ثابت کرنے کی بھر پورکوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے مزدور ،ٹھیلہ والے کوئٹہ سبزی منڈی نہیں جا سکتے کیونکہ انکی جان کو خطرہ ہے اسی روٹ پر ہمارے سینکڑوں بے گناہ مزدور شہید اور زخمی ہوئے لیکن حکومت اور انتظامیہ نے نہ تو قاتلوں کو پکڑا اور نہ ہی اس روٹ کو محفوظ بنا یا ،کیونکہ ہم ان سانحات سے بارہا گزر چکے ہیں اس لئے نہیں چاہتے کہ کسی اورکے حق پر ظالم قبضہ جمائے اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ زمینداروں کیساتھ جلد از جلد مذاکرات کر کے اس مسئلہ کا حل نکالے اوردکی اور لورالائی میں جاری خردبرد اور اقرباء پروری کو ختم کر کے حقدار کو انکا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree