کسی بھی قوم وملک کی کامیابی وناکامی ،فتح و شکست ، ترقی وتنزل اور عروج وزوال میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے ،علامہ ظفرعباس شمسی

01 نومبر 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)نوجوانوں کے ایک وفد کی صوبائی میڈیا کونسل کے انچارج سید ارتضی علی جعفری کی قیادت میں صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی  سے ملاقا ت ،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں نوجوانوں کے ایک وفد نے صوبائی میڈیا کونسل کے انچارج سید ارتضی علی جعفری کی قیادت میں صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی  سے اہم ملاقات کی۔

 اس موقع پر صوبائی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم وملک کی کامیابی وناکامی ،فتح و شکست ، ترقی وتنزل اور عروج وزوال میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ ہر انقلاب چاہے وہ سیاسی ہو یا اقتصادی ،معاشرتی سطح کا ہویا ملکی سطح کا، سائنسی میدان ہو یا اطلاعاتی ونشریاتی میدان، غرض سبھی میدانوں میں نوجوانوں کا کردار نہایت ہی اہم اور کلیدی ہوتا ہےنو جوانی کی عمر انسان کی زندگی کا قوی ترین دُور ہوتا ہے ۔ اس عمر میں نوجوان جو چاہے کرسکتا ہے۔ انسان اس عمر کو اگر صحیح طور سے برتنے کی کوشش کرے تو ہر قسم کی کامیابی اس کے قدم چومے گی اور اگر اس عمر میں وہ کوتاہی اور لاپروائی برتے گا تو عمر بھر اس کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ جوانی کی عمر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر فرد کے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔نوجوان طبقہ اگر صالح کردار ادا کرنے والا ہو تو اللہ اور اس کے رسول ﷺ و آئمہ اطہار  بھی تعریف کرتےہیں لیکن اگر یہی طبقہ شر و فساد کا رسیا ہو جائے تو پورے معاشرے پر اللہ کا غضب نازل ہو جاتا ہے۔اگر یہ جوان ایمان، عمل صالح اور صبر و استقامت کے جوہر لیے میدان جہاد کی طرف بڑھنے والے بن جائیں تو آج بھی بڑی بڑی طاقتوں کی کمر توڑ سکتے ہیں سب سے مستحسن کردار انہیں کا ہوتا ہے۔ لیکن اگر یہ طبقہ عریانی و فحاشی اور بے راہ روی کا شکار ہو جائے تو معاشرہ جہنم زار بن جاتا ہے عزیزاں من ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے نوجوانوں کی کردار سازی، کے لیے بہترین پروگرام تشکیل دیے ان پرگروام  میں آپ شرکت کرکے استفادہ کرسکتے ہیں، اس موقع پر صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ،صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شاکر حسین درانی ،صوبائی آفس سیکرٹری سید عباس زیدی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree