ایم ڈبلیوایم کے تحت پریس کلب کوئٹہ میں سیمینار ’’ حسین محسن انسانیت‘‘ کا انعقاد،شیعہ سنی اکابرین کا خطاب

03 نومبر 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نواسہ رسول (ص) حضرت اما م حسین ؑ اور انکے اصحاب باوفا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پریس کلب کوئٹہ میں ایک سیمینار ’’ حسین محسن انسانیت‘‘ کے عنوان سے اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب میں نہ صرف اہل تشیع کے علماء بلکہ اہلسنت برادران کے علماء کو بھی مدعو کیا گیا ۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے قاری شاکر حسین نے تلاوت کی شرف بخشی۔ شرکاء محفل سے خطاب امان اللہ شادیزئی صاحب نے کہا کہ ایک زمانہ ہوتا تھا کہ ہم ایام محرم میں میگانگی روڈ کے امام بارگاہوں میں مجالس عزاء سننے جایا کرتے تھے لیکن اب مجالس عزاء کے راستوں کو بند کیا جاتا ہے ایسا لگتا ہے کہ کرفیو میں مجالس منعقد کیے گئے ہیں۔سیرت طیبہ حضرت امام حسین ؑ کی مناسبت سے علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دین کا نام قانون اسلام ہے۔جس پر چل کر حضرت امام حسین ؑ نے حق کا پرچم بلند کیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلط بات ہے کہ دین خدانخواستہ کوئی اور چیز ہے اور انسانیت کوئی اور چیز ہے ۔انسان کے قانون کا نام دین ہے،ظلم وجبر کے خلاف امام حسین ؑ کا قیام تا روز قیامت مستضعفین کیلئے مینارہ ہدایت ہے،خداوند متعال نے انسانوں کے لیے بہترین دین اسلام منتخب فرمایا ہے۔ایم پی اے آغا رضا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش بحرانوں سے نمٹنے کے لیے حکمرانوں کو اپنے مفادات کے بجائے عوامی مفادات کو ترجیح دینی ہوگی۔ پاکستان کو نہ ماننے والوں ، پاکستان کو توڑنے والوں ، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے ساتھ محبت کی پھینگے بڑھا رہے ہیں۔ لیکن بیس کروڑ مظلوم پاکستانی عوام کے ساتھ کسی کو کوئی فکر نہیں۔قاری عبدالرحمن نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے اقتدار پرستوں کی سازش کوامت مسلمہ کے سامنے بے نقاب کیا تاکہ آئندہ کوئی ظالم ، خائن ، غاصب حکمران بن کر عوام الناس کو دھوکہ نہ دے سکیں۔سیمینار سے ڈاکٹر عطا الرحمن ،کامران حسین اور دیگر علماء نے سیر ت امام حسین پر روشنی ڈالی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree