بحرینی عوام کے قاتل بادشاہ کی پاکستان آمد کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

18 مارچ 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بحرینی عوام کے قاتل بادشاہ حماد بن خلیفہ کی پاکستان آمد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ’’بین الاقوامی خبر رساں ادارے‘‘ کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نواز شریف حکومت نے پہلے شام کے دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کیلئے سعودی حکومت کیساتھ معاہدہ کیا اور اب بحرینی عوام کے قاتل آل خلیفہ کے اس بادشاہ کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن مظلوم کی ہمیشہ حمایت کرنے والے پاکستان کے عوام کیلئے یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ بحرین میں ظلم کے پہاڑ ڈھانے والوں کو پاکستان کے عوام رد کرچکے ہیں اور ایسے میں اس قاتل بادشاہ کا استقبال عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں سعودی حکومت کی جانب سے نواز شریف کو ڈیڑہ ارب ڈالر جو دیئے گئے ہیں، نواز شریف قوم کو واضح کریں کہ کس کام کے عوض یہ رقم انہیں دی گئی ہے۔ پاکستان کی داخلہ اور خارجہ پالیسی پاکستانی عوام کی خواہشات کے مطابق ترتیب دی جائے، اور اگر ملکی پالیسیاں امریکہ اور آل سعود کے مفادات کے تحت بنائی جائیں گی تو ہم اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree