شیعہ نسل کشی میں مذہب کو سیاسی ہتھیار بنایا جارہا ہے ، ممبر بلوچستان اسمبلی آغا محمدرضا

16 جولائی 2013

pc quettaوحدت نیوز (کوئٹہ) جن بیرونی قوتوں کی ایماء پر ہمارے حکمراں منتخب ہو ئے ان کے ایجنڈے میں پر امن پاکستان ہے ہی نہیں ، کوئٹہ میں فوج اور ایف سی کی موجودگی میں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ فوجی اور سول اسٹیبلشمنٹ کے منہ پر تماچہ ہیں، علی ٹریڈرز کے مالک رضا حسین اور ان کے رفقاء سمیت 8بے گناہ شیعہ روزہ داروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی نے نیچاری امام بارگاہ میں جلسہ عام کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ کو ئٹہ میں مسلسل دہشت گرد کاروائیاں بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہیں ، امریکی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں کوئٹہ سمیت پورے پاکستان کو دہشت گردی ، فرقہ واریت ، بد امنی اور دیگر جرائم میں جھونک کر اپنے مضموم عزائم کی تکمیل چاہتی ہیں ، کوئٹہ میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر کے یہ بیرونی قوتیں پاکستان کے ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان میں اپنے نفوز کو مضبوط کر نا چاہتی ہیں ، اور ان قوتوں کا ایک اہم مقصد پاکستان کو ناکام اور دہشت گرد ریاست قرار دلوانا ہے ۔

آغا رضا کا کہنا تھا کہ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ کوئٹہ میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں مذہب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ، جو کے سراسر ناانصافی پر مبنی ہے ، اگر ریاستی اداروں کی یہ روش ختم نہ ہو ئی تو ہم کو ئی راست اقدام اٹھانے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑیں گے ۔

اس ہنگامی پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے علاوہ شیعہ جرگہ ، شیعہ علماء کونسل سمیت حاجی قیوم چنگیزی ، طاہر خان ہزارہ ، ابراہیم ہزارہ اور حاجی طاہر نظری و دیگر رہنماء بھی شریک تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree