ایم ڈبلیوایم کوئٹہ کی جانب سے اراکین اسمبلی اور کونسلرزکے اعزاز میں ظہرانہ ، وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک کی خصوصی شرکت

12 جنوری 2015

وحدت نیوز (کو ئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویڑن کے زیر اہتمام منتخب کونسلران ( وطن دوست پینل ) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ، نیشنل پارٹی ، مجلس وحدت مسلمین اور آزاد کونسلرز کو ظہرانہ دیا گیا۔ اس پر وقار تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، صوبائی وزیر جناب ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، صوبائی صدر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی جناب عثمان خان کاکڑ صاحب و دیگر صوبائی وزرا ، مرد و خواتین کونسلرز شامل تھے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویڑن کے طرف سے ایم پی اے سید محمد رضا ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ سید ہاشم موسوی ، کوئٹہ ڈویڑن کے سیکریڑی جنرل سید عباس علی و دیگر عہدیداران کونسلر کربلائی رجب علی ، حاجی عمران ، ڈاکٹر اقبال نذر ، غلام حسین و دیگر عہدیداران نے اپنے تمام معزز مہمانان کو خوش آمدید کہا۔

 

ظہرانے سے خطا ب میں وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ نے کہا کہ ہم ان منتخب کونسلران اور بلدیاتی اداروں کی ہر طرح سے مدد کرینگے اور انکو فنڈز فراہم کرینگے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو کام کو نسلروں کے کام ہیں وہ صوبا ئی اسمبلی کے اراکین انجا م دے رہے ہیں جبکہ اسمبلی اراکین کا کام قا نون سا زی ہیں انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اور ممبر صو بائی اسمبلی سید محمد رضا کا با وقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے ڈویثرنل سیکر یٹری جنرل سید عباس علی موسوی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ہم کوئٹہ میں تما م اقوا م کے ساتھ امن اور بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے اجتما عی جد و جہد پر یقین رکھتے ہیں جس میں کوئٹہ شہر اور صو بے کے تمام سیا سی جما عتوں کا اپنا کر دا ر ادا کرنے کی ضر ورت ہیں ہم شہر میں تمام اقوام کے مسا وی حقوق کے قا ئل ہیں اور آج کی یہ تقریب اس عنوان سے با عث مسر ت ہے جس میں کوئٹہ شہر کے اکثریت منتخب کونسلران اور عوامی نمائندے شا مل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم انسا نوں کو قومیت ،علاقا یت اور زبان کی بنیا د پرتقسیم کرنے کے قائل نہیں ہیں ہم انسا نو ں کو ظا لم اور مظلوم کے بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں حٖضر ت امام علی کے بقول ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کی حمایت کرنے والے بن کر رہو۔

 

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پشتونخوا میپ کے صوبائی صدر نے کہا کہ کوئٹہ میڑ و پولیٹن کے مئیر اور دپٹی مےئر کیلئے ہمارے پا س وا ضح اکثریت موجود ہیں اور ہما ری خو اہش ہیں کہ اگلے مر حلے کے انتخا با ت میں شو آف ہینڈ کے ذریعے اُمیدوا رں کا انتخا ب کیا جا ئیں تاکہ کسی طر ح کی ہا ر س ٹر یڈنگ کی گنجا ئش باقی نہ رہے۔ آخر میں ایم ڈبلیوایم کے ممبر صو بائی اسمبلی سید محمد رضا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام مہمانوں کے ممنون نے جنہوں نے اس پر وگرام میں شریک ہوکر ہمیں خدمت کا مو قع دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree