جی بی حکومت پیرامیڈیکل سٹاف کے مطالبات فوری تسلیم کرے، الیاس صدیقی

16 جنوری 2019

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ پیرامیڈیکل سٹاف کے مطالبات جائز ہیں، حکومت فوری طور پر ان کے مطالبات کو تسلیم کرے اور احتجاج ختم کروائے، پیرامیڈیکل سٹاف کے احتجاج سے غریب عوام متاثر ہو رہے ہیں، احتجاج کے دوران کسی قیمتی جان کا ضیاع ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں الیاس صدیقی کا کہنا تھا کہ پیرامیڈیکل سٹاف کے اپنے جائز حقوق کیلئے جاری احتجاج پر حکومت کی بے حسی افسوس ناک ہے، انسانیت کی خدمت کرنے والوں کے جائز حقوق کو پس پشت ڈالنا انتہائی زیادتی ہے۔

حکومت اپنی عیاشیوں پر تو کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں لیکن قوم کے خدمت گاروں کو کھڈے لائن لگانا سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے سے پورے گلگت بلتستان کا پیرامیڈیکل اسٹاف احتجاج پر ہے اور کسی اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے ابھی تک اس احتجاج کا کوئی نوٹس نہیں لیا، جو کہ حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیرامیڈیکل سٹاف کے مطالبات کو سنیں اور ان کے حل کیلئے راست اقدامات کرکے پیرامیڈیکل سٹاف کی بے چینی کو دور کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree