شیخ حسن جوہری کی گرفتاری کے خلاف ایم ڈبلیوایم رہنما آغا علی رضوی کا جوانوں کے ہمراہ اسلام آباد پریس کلب پر احتجاج

17 جنوری 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے عالم دین شیخ حسن جوہری کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ جی بی سپریم کونسل کے سربراہ ڈاکٹر غلام عباس، جی بی تھنکرز فورم کے سپیکر حاجی زرمست خان،جی بی اوئیرنیس فورم کے رہنما سمیت بلتستان کے جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ بلتستان انتظامیہ ایک عرصے سے خطے کے حالات خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ شیخ حسن جوہری کی گرفتاری ایک شخص کی گرفتاری نہیں بلکہ پوری قوم کی تذلیل اور صنف علماء پر حملہ ہے۔ انہیں فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو پورے بلتستان میں احتجاجی تحریک کی کال دی جائے گی اور انتظامی سربراہ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ شیخ حسن جوہری پر ہاتھ ڈال کر انتظامیہ نے سنگین غلطی ہے، جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام اور علماء سے گزارش کرتا ہوں کہ شیخ حسن جوہری کی گرفتاری کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کرے۔ موجودہ انتظامی سربراہان ہوش کے ناخن لے اور فوری طور پر مسئلے کا حل نکالے۔ علماء کو پابند سلاسل کرنے کے نتیجے میں خطے میں ہونے والی بے چینی کا اصل ذمہ دار مقامی انتظامیہ ہے۔ ہم متنبہ کرتے ہیں کہ انتظامیہ بے جا عوام کو تنگ کرنے اور علماء کی زبان بندی کی کوشش نہ کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree