تبدیلی یہ نہیں ہے کہ کرپشن میں بدترین مثالیں قائم کرنے والے عناصر کو ایک مرتبہ پھر ایوان میں لایا جائے،آغاعلی رضوی

23 دسمبر 2019

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سکریٹری جنرل آغا سید علی رضوی نے کہاہے کہ کرپٹ عناصر کو ٹکٹ دیاگیا تو پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ باقاعدہ جنگ ہو گی ہم اصولوں اور اقدار کی سیاست کرتے ہیں تبدیلی یہ نہیں ہے کہ کرپشن میں بدترین مثالیں قائم کرنے والے عناصر کو ایک مرتبہ پھر ایوان میں لایا جائے نوکریاں اور ٹھیکے بیچنے والے عوام کے ہر گز خیر خواہ نہیں ہو سکتے افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی ملازمت چہیتوں میں تقسیم کرنے والوں کو بھی پی ٹی آئی کے انتخابی ٹکٹ دینے کی باتیں چل رہی ہے اگر یہی تبدیلی ہے تو ایسی تبدیلی پر ہزار لعنت بھیجتے ہیں۔

 کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خدا گواہ ہے کہ ہم نے سیاست اپنی ذات کےلئے کبھی نہیں کی یادگار چوک پر گندم کی سبسڈی کی بحالی اور ٹیکس کے خاتمے کے لئے طویل دھرنا دیا جاسکتا ہے تو کرپٹ عناصر کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی کیخلاف بھی یادگار چوک کوآباد کیا جاسکتا ہے ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ہم نظریہ اور نظام کی بات کرتے ہیں ایسے لوگ بھی سیاست میں گھس گئے ہیں جو محض مفادات کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں مانگ تانگ کر گھر چلانے والے آج کروڑپتی بنے ہیں تو اثاثوں کی چھان بین ہونی چاہئے۔ کوئی رکن اسمبلی یا وزیر صرف تنخواہ پر کروڑوں کی جائیداد نہیں بنا سکتے جائیدادیں بنانے والوں کے پیچھے کی بڑی داستانیں موجود ہیں ۔

آغا علی رضوی نے مزید کہاکہ ہمارا مقصد ذاتی طورپر مال بنانا ہر گز نہیں ہے عوام کے مفادات کا تحفظ پہلے بھی کیا ہے آئندہ بھی کریں گے ضمیر فروشی کرنے پر اپنی ہی جماعت کے منتخب رکن اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا اور اس کے خلاف بھرپور عوامی تحریک شروع کی یہی وجہ ہے کہ مذکورہ رکن اسمبلی عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ووٹ دوسری جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے بھی بھیجے تھے مگر ان کیخلاف آج تک کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف سے ابھی تک کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات طے نہیں ہوئی کرپٹ عناصر کو ٹکٹ دینے کی باتیں سامنے آنے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہےں ہماری شرائط پر اترنے میں ناکام رہی تو پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوا یم آنے سامنے ہو گی۔

 انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات کی آسامیوں پر حکومتی لوگوں نے ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے حکومتی لوگ سرکاری پوسٹوں پر چہیتوں میں تقسیم کرکے آئندہ الیکشن میں ووٹ بنک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں میرٹ پر بھرتیاں نہ کی گئی تو محکمہ برقیات کے دفتر کا گھیراؤکریں گے متعلقہ وزیر کو مرضی کے لوگ بھرتی کرنے نہیں دیں گے غریب لوگوں کے حقوق پر شب خون مارنے کی باتیں اب نہیں ہونی چاہیں فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ برقیات کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کےلئے ہونے والے ٹیسٹ وا نٹر ویو میں شفافیت کو یقینی بنائیں اورریکروٹمنٹ کمیٹی کی خصوصی نگرانی کریں کیونکہ پوسٹوں کی بندر بانٹ کا خدشہ ہے مختلف پریشر گروپ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے میرٹ کی یقینی چیلنج بن گئی ہے ہم چاہتے ہیں کہ حالیہ تقرریاں فوج کی نگرانی میں کروائی جائیں الیکشن کے سال میں حکومتی لوگ پوسٹوں پر گڑبڑھ کر یں گے اور اپنے چہیتے بھرتی کریں گے تاکہ آئندہ الیکشن میں اپنی کامیابی کو یقینی بناسکے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree