پسنی بلوچستان میں دہشتگرد حملےمیں شہید فوجی جوان ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف کاظم میثم کے خالہ زاد بھائی مبارک علی شاہ کی نماز جنازہ ادا

04 نومبر 2023

وحدت نیوز (سکردو) قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم کے خالہ زاد بھائی پاک آرمی کے جوان سید مبارک علی شاہ جو کہ گزشتہ روز بلوچستان پسنی میں دہشتگردوں کے فائرنگ سے شہید ہوئے تھے انکی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ ان کے آبائی قبرستان کتپناہ سکردو میں تدفین کی گئی۔

 داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ حسن جعفری دام ظلہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی ،اپوزیشن لیڈر کاظم میثم ،علماء، زعماء، سیاسی رہنماؤوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شہید کی شہادت پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری و دیگر قائدین نے اللہ شہید کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree