پاک چین اقتصادی راہداری کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے رائیلٹی پر سب سے زیادہ حق بھی یہاں کے عوام کا ہے، علامہ امین شہیدی

19 مئی 2015
پاک چین اقتصادی راہداری کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے رائیلٹی پر سب سے زیادہ حق بھی یہاں کے عوام کا ہے، علامہ امین شہیدی

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے عوام کی دل کی آواز بن چکی ہے، مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑنے کا حوصلہ و ہمت فقط ایم ڈبلیوایم کو حاصل ہے، خدا کی مدد ونصرت سے آٹھ جون کو گلگت بلتستان میں ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا، کامیابی انشاءاللہ مظلوموں اور محروموں کے نمائندگان کی ہوگی، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ پنجاب کی طرز پر گلگت بلتستان انتخابات کو بھی ہائی جیک کرنے کیلئے کوشاں ہے، غیر مقامی نگراں گورنر ن لیگ کی الیکشن مہم کی نگرانی وپشت پناہی کررہے ہیں ، سرکاری وسائل وامکانات کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، ن لیگ بعض حلقوں میں پیسے کے بل بوتے پر شناختی کارڈ خریدنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہے تاکہ کسی صورت ایم ڈبلیوایم کیلئے مشکلات کھڑی کرسکے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور اور با شعور عوام اب کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے، سڑسٹھ سالہ محرومیوں اور ناانصافیوں کا بدلہ وفاقی جماعتوں کو چکانا ہوگا،
پاک چین اقتصادی راہداری کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے رائیلٹی پر سب سے زیادہ حق بھی یہاں کے عوام کا ہے،بعض سیاسی جماعتیں روٹ کے معاملے پر سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، یہ منصوبہ پاکستان بھر کے عوام کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے،  نواز لیگ نے راہداری روٹ کی تبدیلی سے باز رہے ورنہ شدید احتجاج ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree