ایم ڈبلیوایم کی صورت میں جھوٹے وعدوں اور تسلیوں تشفیوں سے تنگ عوام کو امید کی کرن ملی ہے،حاجی رضوان علی

21 مئی 2015
ایم ڈبلیوایم کی صورت میں جھوٹے وعدوں اور تسلیوں تشفیوں سے تنگ عوام کو امید کی کرن ملی ہے،حاجی رضوان علی

وحدت نیوز (ہنزہ نگر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں غریب ،مظلوم اور مستضعفین کی امید ہے یہی وجہ ہے کہ خطے کے غریب عوام مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سابقہ کرپٹ حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں اور ناانصافی کے شکار علاقے کے عوام کو ایم۔ڈبلیو ۔ایم کی شکل میں ایک نئی امید ملی ہے ۔ایم۔ڈبلیو۔ایم اقتدار میں آکر حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے گی اورعوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جماعت کے نمائندے دن رات محنت کرینگے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے حلقہ ۔جی۔بی۔ایل 5 ہنزہ نگر I کے امیدوار حاجی رضوان علی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں عمائدین ساس ویلی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگر کے عوام نے مجلس وحدت مسلمین کے حق میں میں فیصلہ دیدیا ہے اور علاقے کے عوام اس مرتبہ کسی کے جھوٹے وعدوں کا شکار نہیں ہونگے۔گزشتہ 35سالوں میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی اور ترقیاتی منصوبوں میں حد درجہ کرپشن کی گئی ۔اب وقت آگیا ہے کہ ان کرپٹ اور عوام دشمن سیاستدانوں کے شر سے آئندہ آنے والی نسلوں کو نجات دلائی جائے ۔8جون کو عوام ایم۔ڈبلیو۔ایم کے ساتھ دے کرثابت کر دے گی کہ ایم۔ڈبلیو۔ایم ہی وہ واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کر سکتی ہے اور ہر میدان میں گلگت بلتستان کے مفادات کاتحفظ کرسکتی ہے ۔ساس ویلی کے دورے کے دوران ۳ مقامات میں الیکشن کمپین آفسز کاافتتاح کیا جن میں اسقرداس ،شایار اور سمائر شامل ہیں۔ساس ویلی کی عوام نے ایم ۔ڈبلیو ۔ایم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھر پور ساتھ دینے کا عہد کیا اور حاجی رضوان علی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree