عدالت عالیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان معراج پرنسپل میڈیکل کالج تعینات کیا جائے، علامہ طالب ہمدانی

18 اگست 2017

وحدت نیوز(مظفرآباد) ڈاکٹر عدنان معراج کو پرنسپل میڈیکل کالج تعینات کیا جائے۔ انتہائی ذہین و قابل ڈاکٹر ہیں ، خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ، عدالت عالیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیرمولانا سید طالب حسین ہمدانی نے وحدت میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم ایچ مظفرآباد میں تعینات ڈاکٹر عدنان معراج انتہائی محنتی و ذہین ڈاکٹر ہیں۔ سی ایم ایچ میں آنے والے مریضوں کے لیے خصوصی دلچسپی لائق صد تحسین ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھایا جائے۔ میڈیکل کالج جو اس وقت بحران کا شکار ہے ، آئے روز ادارے کا سربراہ تعینات کرنے میں مسئلہ درپیش ہوتا ہے، اس مسئلے کو دور کرنے کے لیے عدنان معراج کو پرنسپل تعینات کیا جائے، قوی امید ہے وہ اپنی صلاحیتوں سے ادارے کو عروج پر لے جائے گے، سی ایم ایچ میں ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ، عدالت العالیہ بھی ان کے حق میں فیصلہ صادر کر چکی ہے ، مذید وقت ضائع کیئے بغیر ان کی تعیناتی کو یقینی بناتے ہوئے فیصلہ کا احترام کیا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree